آیا ماہ مبارک رمضان کا
ہوا جس میں نزول قرآن کا
روزہ رکھیں ربّ کی رضا کے لیے
آئو کریں استقبال اس مہمان کا!
عظمتوں، رفعتوں کا مہینہ ہے یہ
معترف ہے زمانہ اس کی شان کا
سحر و افطار میں ہیں بڑی برکتیں
فضل ہے یہ ہم پہ رحمان کا
رحمت رہتی ہے ہر پل سایہ فگن
ہے مہینہ یہ بخشش کے سامان کا
کیا ہم کو عطا رمضان کریم
شکر کریں ہم اللہ کے احسان کا
تبصرے