گزشتہ دنوں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پاک سعودی آٹھویں جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت تھی۔ اس موقع پر انہوںنے میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی، معاون وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران سٹریٹجک، سکیورٹی امور اور خطے کے بدلتے علاقائی ماحول پر گفتگو کے ساتھ ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
تبصرے