ریاستی سیکرٹری اور نائب وزیر دفاع ہنگری مسٹر تماس ورگھا، نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
تبصرے