گزشتہ دنوں ایڈمرل ایم نظم الحسن، چیف آف نیول سٹاف بنگلہ دیش نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
بات چیت میں علاقائی ماحول، باہمی سٹریٹجک مفادات بشمول بحری تعاون اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ دونوں فوجی رہنمائوں نے امن و استحکام کے فروغ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرچاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تبصرے