ظلم و جبر کی ہے اِک طویل داستان
غلامی کا آخر تھم گیا تھا وہ طوفان
اپنی نسلوں کا جب پیدا ہوا احساس
آزادی سے جینے کی پیدا ہوئی آس
23 مارچ کا پھر تاریخی دن بھی آیا
پرچم تلے جذبۂ حریت کھینچ لایا
اقبال پارک میں پاس ہوئی قرارداد
بلند ہوا ایک نعرہ، پاکستان زندہ باد
قائد کی راہنمائی سے تقدیر بدل گئی
دنیا کے نقشے کی تصویر بدل گئی
وطن کی بنیاد ہے شہیدوں کا لہو
ملی دنیا میں عزت جس سے چار سو
آؤ عہد کریں مل کے، ہم آگے جائیں گے
نام روشن وطن کا کر کے دکھائیں گے
قائد کا فرمان اتحاد، ایمان، تنظیم
بنا سکتے ہیں ہمیں دنیا میں عظیم
تبصرے