اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 19:50
اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی السلام علیکم نیا سال، نیا عزم نیا سال مبارک اُمیدِ بہار اے جذبہء دل معراج النبیﷺ   علم کی شمع روشنی قومی ترانے کے خالق ابوالاثرحفیظ جالندھری نئی زندگی سالِ نو،نئی اُمید ، نئے خواب ! کیا تمہیں یقین ہے صاف توانائی ، صاف ماحول پانی زندگی ہے! تندرستی ہزار نعمت ہے! قہقہے اداریہ  ہم ایک ہیں  میرے وطن داستان ِجرأت پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کامیابی کی کہانی  امتحانات کی تیاری ہم ہیں بھائی بھائی ! حکایتِ رومی : جاہل کی صحبت  حسین وادی کے غیر ذمہ دار سیاح مثبت تبدیلی  چچا جان کا ریڈیو خبرداررہیے! ستارے پانی بچائیں زندگی بچائیں! قہقہے بسم اللہ الرحمن االرحیم پہلی بات  السلام علیکم ورحمتہ اللہ ! زندہ قوم  قرار دادِ پاکستان پاکستان سے رشتہ کیا رمضان المبارک   عید مبارک! عید آئی  پیاری امّی! بوجھو تو جانیں! موسم کے رنگ مقصد ِحیات زیرو ویسٹ چیلنج فضائیں وطن کی ہمارے پانی آباد رہیں! 22 مارچ پانی کے عالمی دن پر خصوصی تحریر انگور پاکستان کا قومی جانور مارخور 3 مارچ ... ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پرخصوصی تحریر قہقہے
Advertisements

Husan Ara

Advertisements

ہلال کڈز اردو

پانی بچائیں زندگی بچائیں!

فروری 2025

عُزیر کی عمر دس سال تھی۔وہ ایک ہونہار مگر شرارتی بچہ تھا۔اس کے بہت سارے دوست بھی ایسے ہی تھے۔ ان کی ایک عادت سے سکول کے سبھی بچے تنگ تھے۔ وہ تفریح کے وقت چھپ کر پلاسٹک کی پستولوں سے دوسرے بچوں پر پانی گراتےتھے۔انہیں ایساکرنےسے مزاآتا تھا۔وہ گرمیوں میں گرم اور سردیوں میں ٹھنڈا پانی بچوں پر پھینک کر بھاگ جاتے تھے۔اسی طرح ان کو نل کھلا چھوڑ دینا بھی بہت پسند تھا۔ وہ اکثر نل کھول کر غباروں میں پانی بھرتے اور شرارتیں کرتے نظر آتےتھے۔



عُزیر کے دوستوں میں ایک نیا بچہ عالیان شامل ہوا تھا۔وہ بہت ذہین اور سمجھدار تھا۔وہ ان سب کو پانی ضائع کرنے اور شرارتوں سے منع کرتا تھا مگر وہ اس کی باتوں کو مذاق میں ٹال جاتے تھے۔اس نے بھی ٹھان لی تھی کہ ان کو اس کام سے روک کر ہی دم لے گا۔ 
ایک دن عالیان نے فیضان کو نل کھول کر پانی ضائع کرتے ہوئے دیکھا۔ اس نے فیضان سے کہا، ”کیا تمہیں پتا ہے کہ پانی ہماری زندگی کے لیے کتنا اہم ہےاور ہم اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ؟“ 
فیضان نے اس کی طرف دیکھا اورپوچھنے لگا،’’کیا واقعی تم سچ کہہ رہے ہو؟‘‘
 عالیان بولا،”ہاں! یہ سچ ہے۔ہمارے جسم میں ستر فی صد پانی پایا جاتا ہے جو کہ جسم کے تمام اہم افعال کو صحیح طریقے سے چلانے کےلیے ضروری ہے۔ یہ خون کی روانی، سیلز کے کام اور مختلف جسمانی افعال کو متوازن رکھتا ہے۔یہ سمجھو کہ پانی ہمیں زندہ رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ پانی پینےسے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اوریہ جسم سے زہریلے مواد باہر نکال دیتا ہے جس سے انسان بہت ساری خطرناک بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔ پانی پینے سے جلد نرم اور صحت مند رہتی ہے۔ یہ خشکی کو کم کرتا ہے۔ زیادہ پسینہ آنے سے جسم کا درجہ حرارت کنٹرول میں رہتا ہے۔پانی کے بے شمار اور بھی فائدے ہیں۔“
”ارے واہ! عالیان بھائی، آپ نے تو مجھے بہت اہم معلومات دی ہیں۔“ 
”ابھی کہاں، اور سنو!اگر ہم نے پانی کو ضائع کیا تو ہمارے کھیت سوکھ جائیں گے، پینے کے لیے صاف پانی نہیں ملے گا اورانسان و جانور بھی بیمار پڑ جائیں گے۔“
فیضان نے عالیان کی باتوں پر غور کیا تو اسے یہ بہت سنجیدہ لگیں۔ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ آج سے پانی ضائع نہیں کرے گا۔
اگلے دن جب اس نے بلال کو پانی ضائع کرتے دیکھا تو اسے ایسا کرنے سے روکتے ہوئے کہنے لگا، ”بلال بھائی،پانی ضائع کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہےکیونکہ پانی بچانے سے ہمیں بہت سے فائدے ہوں گے۔اگر ہم پانی کی بچت کریں گے تو نہ صرف ہمارے پاس بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بھی پینے کا صاف پانی ہمیشہ دستیاب رہے گا۔ہماری فصلیں اچھی رہیں گی اور اناج دستیاب ہو گا۔ ہمارے جانور صحت مند رہیں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی زمین کو خشک ہونے سے بچا سکیں گے۔‘‘
 بلال فیضان کی باتیں سن کر سوچ میں پڑ گیا۔ اس نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ آئندہ پانی ضائع نہیں کرے گا۔فیضان کی طرح اس نےاپنے دوسرے دوستوں کو بھی صاف پانی کی اہمیت اور اسے ضائع ہونے سے بچانے کے لیے آگہی دینے کا فیصلہ کیا۔ اپنے اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اس نے ایک پوسٹر بنایا جس پر لکھا تھا، ”پانی بچائیں، زندگی کو خوشحال بنائیں۔ “ 
 اس نے پوسٹرپر کچھ اہم نکات لکھے اور اسے سکول انتظامیہ کی اجازت سے مرکزی دروازے پرلگا دیا۔ پوسٹر میں لکھا تھا:
 دانت برش کرتے وقت نل بند رکھیں۔
 نہانے کے لیے زیادہ پانی استعمال نہ کریں۔
 بارش کا پانی جمع کر کے اس سے پودوں کو سیراب کریں۔
 ٹوٹے ہوئے نلوں کو فوراً ٹھیک کروائیں۔
بلال کی دیکھا دیکھی، دیگر بچوں نے بھی ایسا کرنا شروع کر دیا اور وہ ایک آگاہی مہم بن گئی۔سوشل میڈیا پر اس کی پانی کی بچت کی پوسٹیں عام ہونے لگیں۔ اب وہ جہاں کہیں بھی پانی ضائع ہوتے دیکھتے ،اس کے بچائو کو ممکن بناتے ہوئے لوگوں سے کہتے،”پانی ایک نعمت ہے۔ ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔اگر ہم پانی بچائیں گے تو ہماری زمین سرسبز، ہماری صحت اچھی اور ہماری آنے والی نسلیں خوشحال رہیں گی۔ “
 

Husan Ara

Advertisements