اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 19:27
اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی السلام علیکم نیا سال، نیا عزم نیا سال مبارک اُمیدِ بہار اے جذبہء دل معراج النبیﷺ   علم کی شمع روشنی قومی ترانے کے خالق ابوالاثرحفیظ جالندھری نئی زندگی سالِ نو،نئی اُمید ، نئے خواب ! کیا تمہیں یقین ہے صاف توانائی ، صاف ماحول پانی زندگی ہے! تندرستی ہزار نعمت ہے! قہقہے اداریہ  ہم ایک ہیں  میرے وطن داستان ِجرأت پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کامیابی کی کہانی  امتحانات کی تیاری ہم ہیں بھائی بھائی ! حکایتِ رومی : جاہل کی صحبت  حسین وادی کے غیر ذمہ دار سیاح مثبت تبدیلی  چچا جان کا ریڈیو خبرداررہیے! ستارے پانی بچائیں زندگی بچائیں! قہقہے بسم اللہ الرحمن االرحیم پہلی بات  السلام علیکم ورحمتہ اللہ ! زندہ قوم  قرار دادِ پاکستان پاکستان سے رشتہ کیا رمضان المبارک   عید مبارک! عید آئی  پیاری امّی! بوجھو تو جانیں! موسم کے رنگ مقصد ِحیات زیرو ویسٹ چیلنج فضائیں وطن کی ہمارے پانی آباد رہیں! 22 مارچ پانی کے عالمی دن پر خصوصی تحریر انگور پاکستان کا قومی جانور مارخور 3 مارچ ... ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پرخصوصی تحریر قہقہے
Advertisements

ہلال کڈز اردو

امتحانات کی تیاری

فروری 2025

ایک طالب علم امتحانات کے عمل سے گزرتا رہتا ہے۔بہت سے طالب علم اس مرحلے میں مؤثر پلاننگ کرکے اچھے نمبروں سے کامیاب ہو جاتے ہیں۔ جواس سلسلے میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں، انہیں امتحانات کے دوران مشکل پیش آتی ہے اور وہ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔یہاں کچھ طریقے بتائے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔



مطالعہ اور نوٹس: طلبہ امتحانات کے دنوںمیں ٹال مٹول کی بجائے فوری مطالعہ شروع کردیں۔ اس دوران نصاب پر توجہ دیتے ہوئے اہم سوالات کو نشان زد کریں۔ پھر ان کا خوب مطالعہ کریں تاکہ یہ اچھی طرح سمجھ آجائیں۔ اہم نکات کو نہ صرف ہائی لائٹ کریں بلکہ ہوسکے تو انہیں الگ سے نوٹ کرتے جائیں۔ یہ یادداشت اور لکھنے کی مشق کے لیے ضروری ہے۔ پیپر میں جوابات لکھتے ہوئے یہ آپ کے خوب کام آئیں گے۔
گزشتہ پیپرز سے رہنمائی: گزشتہ پیپرز آپ کی رہنمائی کے لیے اہم ہوتے ہیں۔یہ آپ کو امتحانات کے خاکے کے ساتھ ساتھ اہم سوالات سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔ آپ کتاب کے جس باب کا مطالعہ کررہے ہیں، دیکھیں کہ گزشتہ پیپرز میں اس میں سے کون سے سوالات آئے اور انہیں کس انداز سے پوچھا گیا تھا۔ اس سے آپ کو سوالات حل کرنے میں آسانی رہے گی۔
پڑھائی کا ماحول: آپ کے پڑھنے کا ماحول امتحانات کی تیاری پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔ اگر آپ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پرسکون ماحول کے ساتھ مطالعہ کے لیے موزوں جگہ کا انتخاب کریں۔ 
شیڈول: اپنے وقت کا دانشمندانہ استعمال کریں۔اپنے مطالعاتی سیشن کی منصوبہ بندی کریں اور ہر کام کے لیے وقت مختص کریں۔ انتہائی اہم سوالات پر توجہ مرکوز کریں۔
توجہ ہٹائو عناصر سے دوری: مطالعہ کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال، فون کالز یا میسجنگ جیسی سرگرمیوں کو کم کریں کیونکہ یہ آپ کی توجہ بانٹ سکتی ہیں۔ 
صحت کا خیال: امتحان کی تیاری میں آپ کی صحت کا بہت کردار ہوتا ہے۔ اگر آپ صحت مند اور توانا ہیں تو آپ کا دماغ بھی تیزی سے کام کرے گا اور آپ بہتر طریقے سے سوالات حل کرسکیں گے۔اچھی یادداشت بھی اچھی صحت کی متقاضی ہوتی ہے۔اس لیے باقاعدگی سے ورزش کریں۔ یہ آپ کو امتحانات کا ذہنی تناؤ کم کرنے میں مدد کرے گی۔
صحت افزاخوراک: امتحان کی مؤثرتیاری کے لیے غذائیت سے بھرپور غذائیں بہت ضروری ہیں۔ جب آپ کا جسم اچھی طرح سے پرورش پاتا ہے تو آپ کا دماغ فوکس کرتارہتا ہے۔خوراک میں پھل، سبزیاں،پروٹین والی متوازن غذائیںاستعمال کریں۔ میٹھے، فاسٹ فوڈز اور پراسیس شدہ کھانوں سے پرہیز کریں۔ڈرائی فروٹ اور میوے بھرپور توانائی فراہم کرتے اورآپ کے دماغ کو چست رکھتے ہیں۔پانی کا بھی مناسب استعمال کریں۔پانی کی کمی آپ کے دماغ کو تھکا سکتی ہے۔ اس لیے بار بار پانی پینے کی عادت اپنائیں۔
یاد رکھیں! امتحانات کی تیاری کے صرف یہ چند طریقے ہی نہیں ہیں، مطالعہ کے مختلف طریقے اور سیکھنے کے مختلف انداز ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ میں کامیابی حاصل کرنے کا عزم ہے تو آپ کو امتحانات میں بہترین نتائج حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔