پاک بحریہ کی جانب سے ضلع سجاول کے علاقے شہر بیگناٹائون اور بلوچستان کے علاقے کنڈ ملیر میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیاگیا۔ ان فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد میں ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تعاون بھی حاصل تھا۔اس کے علاوہ چُربندراوریونس آبادمیں بھی میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔
ضلع سجاول کے شہر بیگنا ٹائون میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران مقامی آبادی کوبیماریوں کے پھیلنے کی وجوہات اورحفاظتی و احتیاطی تدابیرکے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ سے سیکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا جن میں بوڑھے اور بچے بھی شامل تھے۔
سول ڈسپنسری، کنڈ ملیر، بلوچستان میں لگائے جانے والے مفت طبی کیمپ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت کئی مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ پی این ایس درمان جاہ ہسپتال کے ماہرڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت طبی رہنمائی اور ادویات فراہم کیں۔علاقے کی مقامی خواتین کودورانِ زچگی صحت، ماں اور بچوں کی غذائی ضروریات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو عام انفیکشن، ذاتی صحت، حفظان صحت، بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں بھی رہنمائی دی گئی۔
چُربندراوریونس آباد میں لگائے گئے میڈیکل کیمپس کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات اور طبی مشورے دیئے گئے۔
تبصرے