سیلرز کے 2024-A ٹیکنیکل بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈپی این ایس ہمالیہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر کوسٹ، رئیر ایڈمرل فیصل امین تھے۔
تقریب کے دوران کمانڈنٹ پی این ایس ہمالیہ کموڈور فواد خلیق نے سیلرز کی 26 ہفتوں پر مشتمل ابتدائی تربیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اورکورس کی تکمیل کے سلسلے میں انسٹرکٹرز اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کمانڈر کراچی ہیڈ کوارٹرز کا شکریہ ادا کیا جن کی رہنمائی کی بدولت پی این ایس ہمالیہ نے سیلرز کی تربیت، رہائش اور باقی تمام ضروریات خوش اسلوبی سے مکمل کیں۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں نوجوان سیلرز کو آئندہ درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حصولِ علم و ہنر کو اپنا شعار بنائیں گے اور پاک بحریہ اور ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں کیے۔مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیلرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ بہترین مجموعی کارکردگی پر محمد نعمان کو چیف آف دی نیول اسٹاف کٹلس کے انعام سے نوازا گیا۔ تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر کمانڈر کراچی میڈل محمد راحیل نے حاصل کیا اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر کمانڈر کراچی میڈل قیصر فاروق کے نام رہا۔ مہمانِ ِخصوصی نے تقریب کے آخر میں اسپیشل ڈرل کے شاندار مظاہرے اور پریڈ کو سراہا اور انعام سے نوازا۔
تبصرے