البرق پنجاب ہاکی لیگ27 نومبر سے 9 دسمبر 2024 تک اوکاڑہ گیریژن کی قیادت میں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تکنیکی تعاون سے منعقد کی گئی۔اس مقابلے میں اوکاڑہ گیریژن کی دو ٹیموں کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آٹھ سول ٹیموں سمیت مجموعی طور پر دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ اوکاڑہ گیریژن میں ایسی اعلیٰ معیار کی صوبائی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد نے نہ صرف نئی نسل کو متحرک کیا بلکہ ہاکی کے لیے کمیونٹی میں جذبہ پیدا کر کے کھیلوں کی طرف دلچسپی کو فروغ دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اراکین کے ذریعے پنجاب میں نمایاں نوجوان ٹیلنٹ کی شناخت کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔البرق پنجاب ہاکی لیگ کا فائنل میچ وہاڑی ہاکی کلب اور رانا ظہیر ہاکی کلب لاہور کے درمیان کھیلا گیا، جس میں رانا ظہیر ہاکی کلب نے فتح حاصل کی۔
فائنل میں گیریژن کمانڈر اوکاڑہ، میجر جنرل نیک نام محمد بیگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔اختتامی تقریب میں ملٹری بینڈ کی پرجوش پرفارمنس نے تقریب میں رونق پیدا کی، جبکہ آرمی پبلک سکول اوکاڑہ اور کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ثقافتی پرفارمنس میں گلگت بلتستان، کشمیر اور چاروں صوبوں کے روایتی رقص پیش کیے گئے، جس سے پاکستانی ثقافت کی خوبصورتی اجاگر ہوئی۔اختتامی تقریب میں گیریژن کمانڈر اوکاڑہ نے پاک فوج اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مشترکہ کوششوں سے ہاکی لیگ کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تبصرے