کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں منعقدہ ایک نشست میں تکنیکی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور اس کے مثبت استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا ایک حقیقت ہے۔ اس کے منفی استعمال سے نوجوان طبقہ کو خود بھی احتیاط کرنی چاہیے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرنی چاہیے۔
اس موقع پر کیڈٹس نے کمانڈر پشاور کور سے موجودہ حالات میں سکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔ طلبا اور فیکلٹی ممبرز نے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی خصوصی نشستوں کے انعقاد پر زور دیا۔
تبصرے