گزشتہ دنوں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد نے ایئر وائس مارشل عامر منیر کی سر براہی میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں دوست ممالک کے 42آفیسرز، سول سروسز کے 28 آفیسرز اور 11فیکلٹی ممبرز شامل تھے۔ وفد کو بحری سرحدوں کی حفاظت اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاکستان نیوی کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف ، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمانِ خصوصی تھے۔
تبصرے