گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیزاینڈریسرچ اینالیسز (ISSRA) میجر جنرل محمد رضا ایزد کی قیادت میں چھبیسویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
شرکاء کو عصر حاضر میں جاری میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم سکیورٹی اور پاکستان کے بلیو اکانومی سیکٹر میں ترقی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز اور کوسٹل سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس جیسے کارگر اقدامات کے ذریعے میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کی کوششوں پر اظہار خیال بھی کیا۔
دورہ کرنے والے وفد کے شرکاء میں اراکین پارلیمنٹ، سیاستدان، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے افسران کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شامل تھے۔
تبصرے