گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور کی یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر نے پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے امن اور ترقی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے اور وہ مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
کورکمانڈر نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا درست استعمال کرنے پر زور دیا۔ کور کمانڈر سے سکیورٹی اور امن کے قیام کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے اور تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔نشست کے انعقاد پر طلبا اور فیکلٹی ممبرز نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا ۔مستقبل میں بھی اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ طلبا اور فیکلٹی ممبرز کی جانب سے خواہش کا اظہار۔
تبصرے