گزشتہ دنوں رائل مراکشی ائیر فورس کے انسپکٹر میجر جنرل محمد گادیہ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور صنعتی شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معززین نے باہمی تعاون پر مبنی تربیتی پروگراموں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔
تبصرے