گزشتہ دنوں 150ویں جی ڈی پی 96ویں انجینئرنگ، 106ویں ایئر ڈیفنس، 26ویں A&SD، 9ویں لاجسٹک اور 132ویں کمبیٹ سپورٹ کورسز کی گریجویشن تقریب پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ ان کی آمد پر ایئر وائس مارشل شہریار خان، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ مہمانِ خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور تلواریں تقسیم کیں۔ گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے دفاع پاکستان کے لیے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی توقعات پر پورا اترا ہے۔
تبصرے