اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 10:05
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
Advertisements

ہلال اردو

اوسط درجے کے لوگ 

دسمبر 2024

یہ پرانی بات ہے ۔ غالباً ان دنوں میں یونیورسٹی میں پڑھتا تھا ۔ کسی نے بتایا کہ فلاں جگہ سیمینار ہے جہاں بہت بڑے بڑے لوگ آ رہے ہیں ، اعلیٰ تقاریر ہوں گی ، مزہ آئے گا ، سو ہمیں بھی چلنا چاہیے ۔ میں نے ہامی بھر لی ۔ جب ہم تقریب میں پہنچے تو وہاں ایک صاحب کو مدعو کیا گیا جنہوں نے پروپیگنڈا کے موضوع پر کچھ بات کرنی تھی ۔ ان کا تعارف ماہر ابلاغیات کی حیثیت سے کروایا گیا اور ساتھ میں کچھ بارعب قسم کی ڈگریاں بھی گنوائی گئیں جوان صاحب نے مختلف اوقات میں حاصل کی تھیں جن کی مدد سے  میزبان نے ثابت کیا کہ یہ صاحب بہت پروفیشنل ہیں۔ میں نے چونکہ کچھ عرصہ اخبار میں بھی کام کیا تھا اِس لیے پروپیگنڈا میرا پسندیدہ موضوع تھا ۔ مگر جوں جوں ان صاحب نے تقریر شروع کی توں توں میری مایوسی بڑھتی گئی ، انہوں نے پہلے پندرہ منٹ تو محض ادھر ادھر کی رسمی باتوں میں گزار دئیے ، اس کے بعد جب انہوں نے موضوع پر بولنا شروع کیا توبھی کوئی ایسی متاثر کن بات نہیں کی جس کا ہمیں پہلے سے علم نہیں تھا ۔ ایسا نہیں کہ ہم بہت عالم فاضل تھے ، بالکل بھی نہیں ، ہم اس وقت طفل مکتب ہی تھے ، مگر ان صاحب کی گفتگو سے ہمیں کچھ بھی حاصل نہ ہوا۔  مایوس ہو کر ہم وہاں سے اُٹھ آئے ۔



 اسی طرح ایک مرتبہ مجھے تعلیم کے موضوع پر عالمی کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا ، ان دنوں میں تعلیم کے شعبے سے وابستہ تھا اور کسی حد طفل مکتب سے اگلے درجے میں پہنچ چکا تھا۔ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے  دنیا بھر سے  ماہر تعلیم آئے  ۔ میں نے تین دن تک ان ماہرین کی گفتگو سنی اور پھر اِس نتیجے پر پہنچا کہ سوائے دو چار مقررین کے باقی تمام ماہرین تعلیم بھی میری طرح کے ہی لوگ ہیں ۔ تیسری مثال بھی اِس سے ملتی جلتی ہے۔ الحمرا میں ایک تقریب تھی ، موضوع  ٹھیک سے یاد نہیں ، کچھ اِس قسم کا تھا پاکستانی ڈرامے کا ارتقا ، ماضی، حال اور مستقبل۔ وہاں جن مقررین نے اِس موضوع پر تقاریر کیں ان میں سے سوائے ایک مقرر کے کسی نے بھی براہ  راست موضوع پر بات نہیں کی اور فقط گپ شپ کرکے چلا گیا ۔ البتہ ایک بات اس تقریب میں ایسی ہوئی جس نے میرے خیالات خاصی حد تک تبدیل کر دئیے ۔ جب یہ غیر متعلقہ تقاریر ہو رہی تھیں تو اچانک ایک خاتون اپنی نشست سے کھڑی ہوئیں اور انہوں نے کہا کہ میں تو یہاں پاکستانی ڈرامے کے متعلق معیاری گفتگو سننے آئی تھی مگر افسوس ہے کہ آپ لوگ یہاں اپنے ذاتی قصے کہانیاں سنا رہے ہیں ، لہٰذا میں یہاں سے جا رہی ہوں اور یہ کہہ کر وہ تقریب سے اُٹھ گئیں ۔بظاہر یہ کوئی ایسی بڑی بات نہیں تھی مگر ان محترمہ کی بات سے مجھے محسوس ہوا کہ گئے دن کہ تنہاتھا میں انجمن میں  ۔اس دن کے بعد سے میرے خیالات میں ایک تبدیلی آ گئی کہ یہ ضروری نہیں کہ کوئی شخص اگر کسی شعبے کی ڈگری حاصل کر لے یا اس شعبے میں کام کرتے ہوئے اسے طویل تجربہ ہو جائے تو ایسا شخص خود بخود اس شعبے کا ماہر یا پروفیشنل مانا جائے گا۔
 کسی شعبے کا ماہر ہونے کے لیے ، ڈگری اور تجربے ، دونوں سے زیادہ ضروری ہے کہ کوئی شخص اس شعبے میں کتنی محنت کرتا ہے ، اپنے کام کے بارے میں وہ کتنا تخلیقی ہے اور نئے رجحانات سے کس حد تک با خبر رہتا ہے ۔ اِن تینوں باتوں کے ساتھ ساتھ جو بات سب سے زیادہ ضروری ہے وہ عقل سلیم کا ہونا ہے جسے کامن سینس کہتے ہیں ، بد قسمتی سے یہ اچھے بھلے پڑھے لکھے لوگوں میں بھی نہیں ہوتی۔
اِس بات کو سیکھنے اور سمجھنے میں مجھے کافی وقت لگا کہ جو لوگ اپنے تئیں کسی شعبے کے ماہر ہوتے ہیں، ضروری نہیں کہ اس شعبے سے متعلق ان کی ہر بات برہان قاطع ہو۔دوسری بات میں نے یہ سیکھی کہ لوگوں کی حد سے زیادہ پر اعتماد گفتگو  سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے۔ خصوصاً پاکستان میں لوگ یوں قطعیت سے بات کرتے ہیں کہ گمان ہوتا  ہے جیسے وہ مستقبل میں جھانک کر بات کر رہے ہوں، ایسے لوگوں کی  لچھے دارگفتگو  پر دھیان دینا محض وقت کا ضیاع ہے ۔
 تیسرا تجربہ مجھے سرکاری امور کی انجام دہی میں ہواجب اِس بات کی قلعی کھلی کہ ضروری نہیں کہ اعلیٰ عہدے پر براجمان افسر قابل اور دور اندیش بھی ہو ۔ اکثر اعلیٰ سطحی اجلاسوںمیں ایسی ایسی بچگانہ گفتگو اور تجاویز سننے کو ملیں کہ سر پیٹ لینے کو جی چاہا ۔وہ لوگ جنہیں ہم اپنے تئیں بہت اعلیٰ اور پہنچا ہوا افسر سمجھتے رہے، بے حد کوتاہ نظر اور معمولی سمجھ بوجھ کے حامل نکلے۔ایسا ہر گز نہیں کہ میں پروفیشنل لوگوں یا اعلیٰ عہدوں پر تعینات افراد کو نالائق  یا اوسط درجے کا ہی سمجھتا ہوں ۔ ہر شعبے میں قابل اور ذہین بندہ آپ کو مل جاتا ہے لیکن کم کم ، ڈھونڈنا پڑتا ہے ۔اور  زندگی کی درسگاہ میں چوتھی بات یہ سیکھی کہ انسان چاہے جتنا بھی قابل، ذہین ، کامیاب ، سمجھ دار اور ہر لحاظ سے چوکس ہی کیوں نہ ہو، اپنے معاملے میں بعض اوقات وہ اس سمجھ بوجھ کا دس فیصد بھی استعمال نہیں کر پاتا جتنا وہ کسی دوسرے کے معاملے میں استعمال کرتا ہے ۔وجہ اس کی یہ ہے کہ جن معاملات میں ہماری ذات  شامل اور موضوع  ہوتی ہے  ان میں معروضیت سے کام لینا نا ممکن نہیں تو کم از کم مشکل ضرور ہوجاتا ہے ۔
یہ چاروں باتیں کوئی موتی نہیں جو میں سمندر کی تہہ سے آپ کے لیے نکال کر لایا ہوں ، بلکہ سچ پوچھیں تو یہ ایک طرح سے اپنی کم سمجھی کا اعتراف ہے ۔اِن باتوں کو سمجھنے میں جتنا وقت میں نے لگایا اصولاً اس سے کہیں پہلے یہ باتیں مجھے سمجھ لینی چاہیے تھیں۔ ویسے تو یہ جملہ بھی کالم نگاری کے اصولوں کے خلاف ہے کیونکہ اصولاً مجھے خود کو کم سمجھ کہنا ہی نہیں چاہیے بلکہ الٹا مجھے ہر وقت قارئین پر اپنے علم اور تجربے کی دھاک بٹھاتے رہنا چاہیے ، اِس سے پڑھنے والے متاثر بھی ہوتے ہیں  اور خود لکھاری کا ہاضمہ بھی درست رہتا ہے ۔ زندگی میں یہ چاروں  باتیں سیکھنے کے باوجود میں آج تک یہ نہیں جان پایا کہ یار لوگ اپنی گفتگو اور تحریروں میں اتنی قطعیت کہاں سے لاتے ہیں  ، کس طرح وہ ہر معاملے میں اپنی دو ٹوک رائے دے کر سمجھتے ہیں کہ یہی آفاقی سچ ہے  اور کیسے انہیں یقین ہوتا ہے کہ جو کچھ وہ بولتے  یا لکھتے ہیں اس میں کسی قسم کی  غلطی کا امکان نا ممکن ہے ۔خیریہ ایک الگ موضوع ہے ۔ یہ چاروں باتیں جو میں نے اپنے تئیں زندگی میں سیکھی ہیں ، اِن باتوں نے میری زندگی پر ایک عجیب اثر ڈالا ہے ، اب میں کسی شخص سے آسانی سے متاثر نہیں ہوتا ، ماضی میں جن  لوگوں کے علمی اور دنیاوی رتبے کو میں رشک کی نگاہ سے دیکھتا تھا اب وہ مجھے ذرا برابر بھی انسپائر نہیں کرتے ۔اوریہ کوئی اتنی  اچھی بات بھی نہیں ، اِس کے اندر ایک منفی جذبہ مخفی ہے ۔ اِس سے یوں لگتا ہے جیسے میں خود کو کوئی توپ سمجھتا ہوں جسے متاثر کرنے کے لیے  سرآئزک نیوٹن یامولانا جلال الدین رومی کو عالم بالا سے نیچے تشریف لانا ہوگا۔جبکہ حقیقت صرف اتنی ہے کہ اِس دنیا میں ایسا ایسا پائے کا عالم ، فاضل ، ہنر مند، قابل اور ذہین شخص ہے کہ مجھ جیسا بندہ چاہے بھی تو کسی اوسط درجے کے پروفیشنل  سے متاثر نہیں ہو سکتا ۔ بس اتنی سی بات ہے ۔   


مضمون نگار معروف کالم نویس اور تجزیہ نگار ہیں۔
 [email protected]