اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 09:39
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
Advertisements

ہلال اردو

چار بہنوں کا اکلوتا بھائی.......والدین کی آنکھوں کا تارا

دسمبر 2024

میجر ثاقب علی اعوان شہید(تمغۂ بسالت)
 جب سے پاک وطن معرض وجود میں آیا ہے اس کی حفاظت و استحکام کے لیے افواج پاکستان کے افسراور جوان اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرتے آرہے ہیں۔قربان جائیں ایسے سپوتوں پر جنہوں نے ہر طرح کے نامساعد حالات میں اس دھرتی کا دفاع کیا اور اپنی جانوں پر کھیل کر دشمن کی سازشوں،چالاکیوں اور مکاریوں کو ناکام بنایا۔میجر ثاقب علی اعوان شہید ایک ایسے ہی بہادر فوجی افسر تھے جو بڑی جرأت کے ساتھ لڑے اور اپنی جان سبزہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے قربان کر دی۔



میجر ثاقب علی اعوان8 مئی 1990ء کو تحصیل بھوانہ ضلع چینوٹ کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد گرامی حیدر عباس اعوان پاک فوج میں بطورسپاہی خدمات انجام دیتے رہے ۔حیدر عباس اعوان صاحب کو اللہ تعالیٰ نے چار بیٹیوں مریم حیدر،تحریم حیدر، ماریہ حیدر ،عالیہ حیدر اور ایک بیٹے ثاقب علی سے نوازا۔ حیدر عباس صاحب کا خواب تھا کہ ان کا بیٹا پاک فوج میں افسر بنے۔میجر ثاقب شہید نے پرائمری تک تعلیم گورنمنٹ سکول بھوانہ سے حاصل کی اور شاکر پبلک سکول مظفر گڑھ سے مڈل تک تعلیم حاصل کی۔اس کے بعد وہ  چار سال تک گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں زیر تعلیم رہے۔شہید اکتوبر2009ء میں پاک فوج میں شامل ہوئے اور 123پی ایم اے لانگ کورس کا حصہ بنے۔پاسنگ آئوٹ پریڈ کے بعد ان کو آزاد کشمیر رجمنٹ میں تعینات کیاگیا۔
میجر ثاقب علی شہید کی بہن تحریم حیدر نے ''ہلال''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ 24اپریل 2011ء کو بھائی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ تھی اور ہم سب بہنیں اپنے والدین کے ساتھ پی ایم اے کاکول گئیں اور اس شاندار پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی۔آج بھی ہمیں وہ دن یاد آتا ہے تو ہمیں بہت اداس کر جاتا ہے۔ اس روزہمارے پورے گھر میں ایک خوشی کا سماں تھا ، چنیوٹ سے پی ایم اے کاکول تک یہ ہمارا بڑا یادگار سفر تھا۔ ثاقب علی شہید کو اپنے فرض سے بہت زیادہ لگن تھی۔ وہ فوجی وردی ڈیوٹی سمجھ کر نہیں ایک جذبے کے تحت زیب تن کرتے ۔ان کے اسی جذبے اور محنت کو دیکھتے ہوئے انہیں جلد ترقیاں ملتی گئیں ۔2017ء میں وہ میجر کے عہدے پر ترقی پا گئے۔
میجر ثاقب شہید پاسنگ آئوٹ پریڈ کے بعد حیدر آباد،منگلا،سیاچن، کشمیر اور باجوڑ میں تعینات رہے۔انہوں نے کانگو میں اقوام متحدہ امن فوج کے تحت تین سال گزارے۔سیاچن تعیناتی کے دوران ایک حادثے میں وہ شدید زخمی بھی ہوئے۔ وہ آئی ایس آئی میں بھی خدمات انجام دیتے رہے ۔میجر ثاقب شہید کو جہاں بھی تعینات کیا گیا انہوں نے اپنے اہداف کو پورا کیا ۔ ان کی یونٹ کے افسر اور جوان آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں اور ان کی فرض سے لگن کو بہت سراہتے ہیں۔انہیں سپورٹس میں سب سے زیادہ کرکٹ پسند تھی اور وہ اپنی یونٹ میں کرکٹ میچز میں ضرور حصہ لیتے۔میجر ثاقب اعوان شہیدباجوڑ ایجنسی میں 4ماہ تک مختلف آپریشنز میں حصہ لیتے رہے ۔ اس دوران وہ صرف ایک مرتبہ گھر چھٹی پر آئے ۔
باجوڑ میں نیک بانڈہ کے مقام پروہ ایک آپریشن سے واپس آرہے تھے کہ پانچ اگست2019ء کو مغرب کے وقت6بج کر42منٹ پر ان کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میںآگئی جس کے نتیجہ میں وہ  جام شہادت نوش کر گئے ۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ آخری آپریشن میںا نہوں نے سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔شہید کی نماز جنازہ  6اگست2019ء کو ادا کی گئی اور انہیں آبائی گائوں میں پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔ میجر ثاقب شہید کی شہادت سے صرف پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔23مارچ2021ء کو شہید کوحکومت کی طرف سے تمغۂ بسالت سے نوازا گیا جو ان کی بیوہ نے وصول کیا۔ 
ثاقب شہید کی بہنوں نے اپنے اکلوتے بھائی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ :''ثاقب شہید میدان جنگ میں ایک سخت جنگجو اور ہمارے ساتھ بہت نرم دل اور نرم خو تھے۔ ان کا مزاج بہت دوستانہ تھا،  وہ ہمارے ساتھ ایک دوست بن کر رہتے ۔ وہ ہمیں اپنا بھائی سمجھتے اور دوستانہ رویہ رکھتے ۔رحمدل اور ہمدرد انسان تھے۔وہ ہم سب بہنوں کو خود پڑھاتے تھے، ہمارے معاملات میں بہت دلچسپی رکھتے ۔ جب بھی کہیں گھومنے جاتے تو بھائی ہمیں راستے میں بہت تنگ کرتے ۔ انہوں نے پیار سے ہم سب بہنوں کے مختلف ''نک نیم ''رکھے ہوئے تھے۔ہم سب کو کچھ نہ کچھ گفٹ کر دیتے ، پیسے دیتے اور ہمیشہ اس بات پر مصر رہتے کہ کسی بھی چیز کی ضرورت ہوتو مجھے بتایا کرو۔ وہ جب بھی چھٹی پرگھر آتے یا واپس جانے لگتے تو اپنے والدین کے ہاتھ چومتے ۔
28جون2019ء کو وہ چھٹی گزارکر واپس گئے تو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ہماری ان سے یہ آخری ملاقات ہوگی۔بس اس کے بعد وہ سبزہلالی پرچم اوڑھے شہادت کا تاج پہن کر گھر آئے اور ہم سب کو اداس کرگئے۔یہ اداسی ایسی ہے کہ جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک فوجی باپ کی بیٹیاں اور شہید فوجی افسر کی بہنیں ہیں۔جب بھی وہ کسی اہم مشن پرجاتے تو ہمارے ساتھ ایک ہی بات کرتے کہ میرے لیے دعا کرنا۔ جب وہ کسی فوجی آپریشن سے واپس آتے تو ہمیں فوری طور پر کال کر کے اپنی خیریت سے آگا ہ کرتے ۔ آخری بار جب  وہ ہمیں مل کر جانے لگے تو ہمیں گلے سے لگا کر خوب روئے''۔
 شہید کے والد گرامی حیدر عباس اعوان جب اپنے بیٹے کے بارے میں با ت کرنے لگتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسوامڈ آتے ہیں۔کہنے لگے کہ ''مجھے بیٹے کی شہادت پر ناز ہے اگر میرا کوئی اور بیٹا ہوتا تو میں اسے بھی وطن کی حفاظت کے لیے بھیج دیتا۔وہ بتانے لگے کہ جب میں اپنے بیٹے کو مظفرگڑھ چھوڑنے جاتا تھا تو ہر ایک چیز اسے مکمل کر کے دیتا۔ مجھے وہ لمحے کبھی نہیں بھولتے۔ جب میں انہیں کوہاٹ چھوڑنے گیا تھا تو تمام راستے میں کی گئیں اپنے اکلوتے بیٹے کی پیاری پیاری باتیں مجھے آج بھی یاد آتی ہیں۔ ایک مرتبہ میں اسے ہاسٹل میں  چھوڑ کرواپس آنے لگاتھا توکہنے لگا کہ بابا میرے شوز کہیں گم ہو گئے ہیں ۔میں نے کہا کہ فکر نہ کروبیٹا! میں نے تمہارے نئے شوز لے کر تمہاری الماری میں رکھ دیئے ہیں۔اس کے ٹیچرز آج بھی اسے یاد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ثاقب ایک نہایت قابل سٹوڈنٹ تھا جو اپنا ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتا تھا۔ میری ساٹھ سال سے زائد عمر ہے، میں ایک ریٹائرڈ فوجی ہوں لیکن میں آج بھی دفاع وطن کے لیے تیار ہوں ۔جس طرح میرے بیٹے نے اپنا لہو دے کر وطن کا تحفظ کیامیرے اندر بھی ایسا جذبہ موجود ہے۔''


مضمون نگار شعبہ صحافت کے ساتھ منسلک ہیں
[email protected]