اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 11:56
Advertisements

ہلال کڈز اردو

قائد اعظم

دسمبر 2024

کئی عظیم لوگ دنیا میں آئے
وقت نے جن کے تھے گیت گائے

دن رات محنت وہ کرتے رہے
حق کی خاطر وہ لڑتے رہے

ترقی کے لیے ہے یہ شرط لازم
بتا گئے ہمیں پیارے قائد اعظمؒ

چاہتے ہو اگردنیا میں آگے بڑھنا
اپنا سبق تم محنت سے پڑھنا

محنت سب سے بڑا جادو
محنت سے ہے ہواؤں پہ قابو

یاد رکھو بچو قائدؒ کا پیغام
کام کام اور بس دن رات کام

لگن سے قائدؒ نے سب کر دکھایا
دشمن سے لڑ کر وطن ہے بنایا

 سب نے مل کر سنبھالنا ہے اسے
ہر مصیبت سے نکالنا ہے اسے