گزشتہ دنوں ہیڈ کوارٹرز چالیس ڈویژن آرٹلری کے زیر نگرانی پسٹل شوٹنگ (نشانہ بازی) کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی گریژن کمانڈر میجر جنرل نیک نام محمد بیگ تھے۔بنیادی طور پر مقابلے کے انعقاد کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں اور پیچیدہ ترین صورت حال میں اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کی تربیت کو اُجاگر کرنا تھا۔ اس تربیتی پروگرام کو مختلف مراحل میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے حصے میں مرحلہ وار نوجوان آفیسرز ، دوسرے میں میجر اور لیفٹیننٹ کرنل ، تیسرے میں اعلیٰ درجہ آفیسرز ، چوتھے میں آفیسرز کی بیگمات اور پانچویں میں آٹھ سے تیرہ سال کے بچوں نے حصہ لیا۔
اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے پاک فوج میں مقابلوں کے انعقاد اور تربیتی سرگرمیوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میں شامل ہر فرد اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور فرض کی راہ میں کامیابی کا ستون ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت کے وقت تمام تر صلاحیتوں اور جذبے سے بہترین انداز میں اپنے وطن کے دفاع کے ساتھ ساتھ اپنی ذات کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے۔آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تبصرے