گزشتہ دنوں گورنمنٹ کالج چوک اعظم، ڈسٹرکٹ لیہ کے طلباء اور فیکلٹی نے ملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ طلباء نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے شہداء کے لیے دعا کی۔بعدازاں، انہیں فوجی طرزِ زندگی اور پاک فوج کی جانب سے قوم کے لیے دی جانے والی قربانیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔طلباء کو مختلف ہتھیاروں اور آلات بالخصوص ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمزبھی دکھایا گیا۔ طلباء نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ میں بھی حصہ لیا۔ طلباء نے پاک فوج کی بے مثال خدمات کا اعتراف کیااور لگن اور حوصلہ کے ساتھ مادر وطن کی خدمت کا عزم کیا۔
تبصرے