گذشتہ دنوں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفرازخان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور گرلز کیڈٹ کالج تربت کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پرنسپلز،کالج انتظامیہ اور طالبات سے تفصیلی گفتگو کی اور کالج کی مختلف سہولیات جن میں کلاس رومز، لائبریری، لیبارٹریز اور ہاسٹلزکا معائنہ کیا۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل بلال سرفرازخان نے تعلیمی ماحول، اعلیٰ معیار اورمستقبل کے رہنماؤں کی تربیت کے لیے انتظامیہ کی محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے طالبات کے عزم کی تعریف کی اورتعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا''اگر ہم ایک عورت کو تعلیم دیتے ہیں تو ہم ایک قوم کو تعلیم دیتے ہیں۔ تعلیم یافتہ خواتین قومی ترقی کے فروغ میں اہم کردار کی حامل ہیں۔یہ بہت ضروری ہے کہ خواتین تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ قومی ترقی کی رفتار تیز ہو''۔ مزید برآں، انہوں نے طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ پروگرامز اور مطالعاتی دوروں کے آغاز کا اعلان کیا جن کا مقصد طلباء کے تعلیمی افق کو وسیع کرنا اور انہیں قابل قدر تجربات فراہم کرنا ہے۔
تبصرے