گز شتہ دنوں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنر ل عمر احمد بخاری نے اورکزئی ، مہمند اور دیرکے اضلاع کادورہ کیا ۔ دورے کے دوران مقا می کما نڈرزنے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حا ل و تعمیر و تر قی کے لیئے کی جا نے والے کو ششوں اور آپر یشنل تیا ریوں کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔
کور کمانڈرنے آفیسرز اور جوانوں سے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ دہشتگر دی کی لعنت کے مکمل خا تمے تک جنگ جاری رہے گی ، شہداء کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی اور انشا ء اﷲاِن شہداء کی قربانیوں کی بدولت پا کستان میں پائیدارامن آ ئے گا۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی مددکے حوالے سے مقامی آبادی کے کردار کوبھی سراہا۔
دوروں کے دوران جنرل آفیسرکمانڈنگ کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار بھٹی، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور( نارتھ) میجر جنرل انجم ریاض اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور(سائوتھ) میجر جنرل مہر عمر خان نیازی بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے ۔
تبصرے