ہائیڈرو گرافر آف پاکستان ریئر ایڈمرل محمد خالد نے نیشنل سکول آف ہائیڈرو گرافی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سکول میں دستیاب سہولیات اور تربیتی معیار کو سراہا۔ انہوں نے ہائیڈروگرافی کی تربیت کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں مسلسل کاوشوں پر زور دیا تاکہ پاکستان اور خطے کے لیے معیاری افرادی قوت دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ غیر معمولی لگن سے یہ اسکول خطے کے لیے ہائیڈروگرافی تربیت کا مرکز بنے گا اور قومی تشخص کو مزید اُجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
تبصرے