گزشتہ دنوں پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2024ء میں حصہ لیا، جو کہ ویلز، یو کے میں منعقد ہوئی۔ اس سال کیمبرین پیٹرول کی مشق نے اپنا 65واں سال منایا۔ دنیابھر سے آئے شرکا نے 48گھنٹوں کے اندر اندرنہ صرف 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا بلکہ ایک مقابلے کے ماحول میں اپنی ماہرانہ کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا۔اس سال مشق میں 42ممالک کی 128 ٹیموں نے حصہ لیا اور ان تمام ٹیموں میں سے پاک فوج کی ٹیم نے مشق میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا جو پوری قوم اور پاک فوج کے لیے ایک قابل فخر بات ہے۔
تبصرے