گزشتہ دنوں جمہوریہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولووچنیکو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال ،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے تعاون کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم گولووچنیکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
تبصرے