گزشتہ دنوںپاک میرینز کے 2023بی بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میرینز ٹریننگ سینٹر گوادر میں منعقد ہوئی۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر ویسٹ ریئر ایڈمرل عدنان مجید تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ویسٹ نے کہاکہ آج کا دن آپ کی پیشہ ورانہ زندگی کا پہلا سنگ ِ میل ہے اورمستقبل میں آپ کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ اِن چیلنجز سے نبر دآزما ہو کر آپ مزید مضبوط ہوں گے۔ مہمانِ خصوصی نے تربیتی کورس کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میرینرز میں انعامات تقسیم کیے۔
تبصرے