پیارے بچو!نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز ہے۔ یہ افواجِ پاکستان کے اُن بہادروں کو عطا کیا جاتا ہے جو غیر معمولی بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کی حرمت پر قربان ہو جاتے ہیں۔ ’’نشانِ حیدر‘‘ اپنی بناوٹ کے لحاظ سے پانچ کونوں والے ستارے پر مشتمل ہے اور اس کا رِبن (Ribbon) ڈیڑھ انچ چوڑا اور گہرے سبز ریشم سے بنا ہوتاہے۔
تبصرے