ملتان اور اوکاڑہ گیریژن میں پاکستان کا 77 واں یوم آزادی روایتی جوش اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل اختر نوازستی،کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور نے کور ہیڈ کوارٹرز میںیوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور قو می پر چم لہرایا ۔یوم آزادی کو قومی جوش و خروش سے منانے کے لیے مختلف تقریبات اور کھیلوں کے مقا بلو ں کا انعقاد کیا گیا ۔ ان تقریبا ت میں آزادی میلوں کا انعقاد قا بل ذکر ہے جہا ں فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے سا مان حرب کی نما ئش کا اہتمام بھی کیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل اختر نوازستی، کمانڈر سدرن کمانڈ ملتان کور اور میجر جنرل نیک نام محمد بیگ، جنرل آفیسر کمانڈنگ بالترتیب ملتان اور اوکاڑہ گیریژن میں مہمان خصوصی تھے۔
تبصرے