گزشتہ دنوں ونیز ویلا میں فورتھ ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز شوٹنگ (پسٹل) اور ٹریک فیلڈ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا۔افواج پاکستان کی ٹیموں نے بھی ان میں شرکت کی۔ پاکستان سی آئی ایس ایم(CISM)کی ٹیم نے ایک سونے کا اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پی اے ایف کے معید بلوچ نے 400میٹر کی دوڑ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ آرمی کے اختر نے 5000میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جبکہ پاک آرمی کے سپاہی اختر ہی نے ہزار میٹر کی دوڑ میں ایک اور سلور میڈل جیتا۔25میٹر پسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم کی کیٹگری میں نائیک قاسم بلال ، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نیسلور میڈل حاصل کیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز کے چیفس نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر انہیں دلی مبارکباد دی۔
تبصرے