پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا پشاور گیریژن میں انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز پشاور گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر مساجدمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔کور ہیڈ کواٹرپشاور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے آفیسروں اور جوانوں کے ہمراہ قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میںبھی پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقادہ ہوا۔
دریں اثناء یوم آزادی کی مناسبت سے پشاورگیریژن ہی میں ایک اوررنگارنگ تقریب کا انعقادہوا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول اور اُمید سپیشل سکول کے بچوں نے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا۔ تقریب میں قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کیے گیے، بچوں اور بچیوںکے درمیان تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد ہوا۔ کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل عمراحمد بخاری جو تقریب کے مہمان خصوصی تھے، نے اُمید سپیشل سکول کے بچوں کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شُہدا کی فیملیز اور حاضر سروس آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کی۔
تبصرے