کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے ائیر ڈیفنس بریگیڈ ،ملیر کا دورہ کیا۔ کمانڈر ائیرڈیفنس بریگیڈ نے کور کمانڈر کا استقبال کیا اور انتظامی و آپریشنل امور پر بریفینگ دی۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں پودا لگایا۔ واضع رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے گرین انیشیٹو وژن کے تحت تمام چھائونیوں اور ہیڈکوارٹرز کو سر سبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی مہم جاری ہے۔اس موقع پر کور کمانڈر نے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے افسران و جے سی او صاحبان سے ملاقات کی۔
بعد ازاںکورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے لائٹ ائیر ڈیفنس رجمنٹ کی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا ، ائیر ڈیفنس کے زیرِاستعمال مختلف ہتھیاروں اورتربیتی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ائیر ڈیفنس کے افسرو ں وجوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی ۔اس موقع پرکورکمانڈر نے کہا کہ جنگی و دفاعی حکمت ِ عملی میں ائیر ڈیفنس فورس کی اہمیت کسی بھی ملک کی افواج کے لئے لازمی ہے۔
تبصرے