گزشتہ دنوںضلع خانیوال کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے اوکاڑہ گیریژن کا دورہ کیا اور ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز کے شہدا کے لیے دعا کی۔ طلباء کو پاک فوج کی روزمرہ کی کارروائی اور اس کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو مختلف فوجی ہتھیاروں اور مواصلاتی آلات سے بھی متعارف کرایا گیا اور انہیں بکتربندگاڑیوں میں سواری کرنے کا موقع بھی ملا۔ طلباء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے پیشہ ورانہ عزم اور نظم و ضبط کا اعتراف کیا۔
تبصرے