گزشتہ دنوں ہارورڈ بزنس سکول کے 44 طلبا کے ایک وفد جس نے 9 مختلف ممالک کی نمائندگی کی، نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ انٹرایکٹو سیشن نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار، دہشت گردی کے خلاف اس کی غیر متزلزل کوششوں اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کے بارے میں نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عصری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، تنقیدی سوچ اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی وسیع صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو ذاتی تجربات کی بنیاد پر اپنی رائے قائم کرنے کی ترغیب دی۔ آرمی چیف نے ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات کے خلاف بھی طلباء کو آگاہ کیا۔ہارورڈ کے طلبا نے تعمیری اور روشن خیال بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے