گزشتہ دنوں عزت مآب ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر، امام مسجد نبویۖ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ محترم امام مسجد نبوی کا دورۂ پاکستان پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امام مسجد نبوی نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ فریقین نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آخر میں امام مسجد نبویۖ نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔
تبصرے