گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے مبارک ویلج اور دیہی مرکز ِ صحت گھارو میں مفت طبی کیمپس کا انعقاد کیا ۔پاک بحریہ کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل میڈیکل ٹیموں نے کیمپس میں مقامی مریضوں کا علاج کیا۔ طبی چیک اپ اور مشاورت کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپس کے دوران سیکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں سانس کی نالی کے انفیکشن، عمومی کمزوری، غذائیت کی کمی، جلداورگیسٹرو وغیرہ کے مریض شامل تھے۔
پی این ایس رہبر کے زیرِ اہتمام منوڑہ کیماڑی کے مکینوں کے لیے گورنمنٹ سکول صالح آباد میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں روٹری کلب کا تعاون بھی شامل تھا۔
فری میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مریضوں کے ٹیسٹ بھی کییگئے کیمپ سے صالح آباد، بابا بھِٹ، کاکا پیر اور منوڑہ آئر لینڈ کے مکین مستفید ہوئے۔ریئر ایڈمرل(ریٹائرڈ) تنویر احمد اور روٹری کلب کے ممبران نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔
میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مقصد طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ مقامی لوگوں کو صحت اور حفظان صحت کی اہمیت، بیماریوں سے بچاؤ اور رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی کے بارے میں بھی آگاہ کرنا تھا۔ ساحلی پٹی پر آباد خاندانوں کو معیاری طبی علاج فراہم کرنے کے لیے پاک بحریہ پرعزم ہے اور ان علاقوں میں باقاعدگی سے میڈیکل کیمپس لگاتی ہے۔
تبصرے