گزشتہ دنوںوں فاقی وزیر برائے بحری اُمور قیصر احمد شیخ نے گوادر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز عمر ظفر شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
گوادر بندرگاہ کے دورے کے موقع پر کمانڈر ویسٹ رئیر ایڈمرل عدنان مجید نے وفاقی وزیر کو جاری منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے گوادر ہاربر میں جاری ڈریجنگ منصوبے کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈریجنگ منصوبے کی تکمیل سے بڑے تجارتی جہازوں کی گوادر بندرگاہ آمد ممکن بنائی جا سکے گی۔ مزید برآں گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے ثمرات نہ صرف گوادر شہر کو حاصل ہوں گے بلکہ تجارتی سرگرمیوں سے ملکی معیشت بھی مضبوط ہو گی ۔
تبصرے