کمانڈر سدرن کمانڈ و ملتان کورلیفٹیننٹ جنرل اختر نوازستی نے مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اورکیولری رجمنٹ کی پری انڈکشن ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ آمد پر کمانڈرکو تربیت کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں،کمانڈرنے مختلف حالات سے نمٹنے کے لیے غیر روایتی تربیت کا معائنہ کیا۔انہوں نے جوانوںکے ساتھ بات چیت کی اور تربیت کے معیار و بلند حوصلے کو سراہا۔
تبصرے