گزشتہ دنوں ضلع شمالی وزیرستان میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔وزیراعظم پاکستان، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ قربانیاں پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست دینے کے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان غیر ملکی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پرعزم ہے اور پاکستان کے ان دشمنوں کو مکمل شکست دی جائے گی۔شہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
تبصرے