گز شتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 97ویں یوم تاسیس کی یادگاری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے عوام، سویلینز اور عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینکس کو مبارکباد دی اور چین کی ترقی اور اس کی تیز رفتار جدید کاری میں علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک اہم قوت بننے میں پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کی تعریف کی۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے چین اور پاکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ ''آل ویدر فرینڈشپ''پر روشنی ڈالی اور تعلقات کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔خطاب کے دوران انہوں نے سی پیک، دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم پر بھی زور دیا۔تقریب میں شہریوں اور فوجی افسران، صحافیوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تبصرے