اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2025 15:10
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پُر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرۂ افتاد بھارت میں اقلیتوں پر ظلم: ایک جمہوری ملک کا گرتا ہوا پردہ ریاستِ پاکستان اورجدوجہد ِکشمیر 2025 ۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور کائونٹر اسٹریٹجی  پیام صبح   دہشت گردی سے نمٹنے میں افواجِ پاکستان کا کردار شہید ہرنائی سی پیک 2025۔امکانات وتوقعات ذہن سازی ایک پیچیدہ اور خطرناک عمل کلائمیٹ چینج اور درپیش چیلنجز بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ففتھ جنریشن وار سوچ بدلو - مثبت سوچ کی طاقت بلوچستان میں سی پیک منصوبے پانی کی انسانی صحت اورماحولیاتی استحکام کے لیے اہمیت پاکستان میں نوجوانوں میں امراض قلب میں اضافہ کیوں داستان شہادت مرے وطن کا اے جانثارو کوہ پیمائوں کا مسکن ۔ نانگا پربت کی آغوش ا یف سی بلوچستان (سائوتھ)کی خدمات کا سفر جاری شہریوں کی ذمہ داریاں  اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ''کشور ناہید''۔۔ حقوقِ نسواں کی ایک توانا آواز نہ ستائش کی تمنا نہ صِلے کی پروا بسلسلہ بانگ درا کے سو سال  بانگ درا کا ظریفانہ سپہ گری میں سوا دو صدیوں کا سفر ورغلائے ہوئے ایک نوجوان کی کہانی پاکستانی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے جشنِ افواج پاکستان- 1960 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جمہوریہ عراق کا سرکاری دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اورماڑہ کے فارورڈ نیول آپریشنل بیس کا دورہ  چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کاوانا ، جنوبی وزیرستان کادورہ 26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کمانڈر کراچی کور کا صالح پٹ میں تربیتی مشقوں اور پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کمانڈر پشاور کورکی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی  اور کیڈٹس کے ساتھ نشست مالاکنڈ یونیورسٹی کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ملٹری کالج جہلم میں یوم ِ والدین کی تقریب کی روداد 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 کا شاندار انعقاد    اوکاڑہ گیریژن میں البرق پنجاب ہاکی لیگ کا کامیاب انعقاد ملٹری کالج جہلم میں علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
Advertisements

ہلال اردو

شہادت ہمارا ورثہ ہے

اگست 2024

کیپٹن حسین جہانگیر شہید سے متعلق محبوب حیدر سحاب کا مضمون

افواجِ پاکستان کا طرہ امتیاز ہے کہ اس کا ہر جوان اور افسر اپنے دل میں شہادت کی تمنا لیے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ مملکتِ خداداد پر جان قربان کرنے والے تمام جوانوں اور افسروں میں شہادت کی اُمنگمشترک ملے گی۔ اس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شاعرِ مشرق نے کیا خوب ارشاد فرمایا ہے
شہادت ہے مقصود مطلوب مومن
نہ مالِ غنیمت نہ کشورِ کشائی
کیپٹن حسین جہانگیر شہید کی والدہ گرامی اس حقیقت کا انکشاف کرتے ہوئے بیان فرماتی ہیں کہ میری تین بیٹیوں کے بعد بے شمار دعائوں اور اللہ کی خاص کرم نوازی سے 18 فروری 1999 کو حسین جیسے چاند سے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ وہ ربِ ذوالجلال کی طرف سے میری آغوش میں ایک انمول تحفے کی طرح عطا کیا گیا تھا اور مجھ ماں کو خواب میں واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ یہ ہماری امانت ہے جسے پرورش کے لیے تمہیں سونپا جارہا ہے۔ تم نے پورے دو سال اسے دودھ پلانا ہے۔ اس کے بعد پیدا ہونے والے بیٹے اور اس سے پہلے کی تین بیٹوں نے 8-9 ماہ سے زیادہ ماں کا دودھ نہیں پیا۔



حسین کی زندگی میں خوابوں کا بڑا عمل دخل رہا ہے۔ ابھی یہ 12 سال کاتھا کہ عاشورہ کے دن اسے سخت بخار ہو گیا۔ یہ رضائی اوڑھ کر لیٹ گیا اور خواب میں اسے حضرت امام حسین کی زیارت نصیب ہوئی۔ جس کا تذکرہ اس نے بیدار ہونے کے بعد فخر سے کیا اور ساتھ ہی اس کا بخار اتر چکا تھا۔ اس روز سے ہم نے اپنے اس نورِنظر کو پیارا حسین بابا کہنا شروع کردیا۔
حسین جہانگیر بچپن ہی سے بڑا شرارتی، ذہین اور نڈر بچہ تھا۔ لیکن شرارتوں میں اس کا منفی تخریبی کارروائیوں کے بجائے ہمیشہ مثبت رحجان رہا۔ سارے اساتذہ اس کی بے حد تعریف کرتے جب پڑھائی شروع کرتا تو سب سے پہلے سکول کا کام ختم کرتا اوراپنا سبق یاد کرلیتا۔ اپنی کتابیں، سکول یونیفارم، اپنے کپڑے اور جوتے وغیرہ ہر چیز بڑی ترتیب اور سلیقے سے رکھتا۔ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کا اسے بہت شوق تھا اور اِس شوق کوپورا کرنے کے لیے وہ ہر روز صرف ایک گھنٹہ پڑھائی کر کے اپنے امتحان کی تیاری وقت سے پہلے ہی کر لیتا تھا۔
بچپن ہی سے اس کے فوج سے لگائو کا یہ عالم تھا کہ اگر بازار میں اسے کوئی کھلونا مثلاً ٹینک، بکتر بنڈ گاڑی اور بندوق وغیرہ ملتی تو وہ اسے خرید لیتا اور اسے بہت سنبھال کر استعمال کرتا۔
حسین جہانگیری نے اپنی ابتدائی اور ہائی سکول کی تعلیم الھدیٰ گرائمر سکول رحیم یار خان سے مکمل کی، میٹرک امتیازی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد پنجاب گروپ آف کالجز رحیم یار خان میں داخلہ لے لیا اور وہاں بھی پڑھائی اور کھیل دونوں میدانوں میں سب سے آگے رہنے کی کوشش میں بدستور لگا رہا۔ کرکٹ کاشیدائی تھا اور فاسٹ بائولنگ کا ماہر، یہاں تک کہ وہ انڈر 16 فاسٹ بالنگ، رحیم یار خان سے منتخب ہو گیا۔ کیونکہ وہ پنجاب گروپ آف کالجز میں کرکٹ کا کپتان بھی رہا اس لیے سارے اساتذہ اور دوست اسے کیپٹن کہتے تھے اور بحیثیت کپتان کے اس نے اپنے کالج کو ٹرافی بھی جتوائی۔ بچپن میں حسین بابا جہانگیر کی والدہ اسے شاعر مشرق کے کلام خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ کی لوری دیتی تھی۔ بڑے ہو کر حکیم الامت علامہ اقبال کی یہ نظم سن کر بے خود ہو جاتا اور خود بھی گنگنانے لگتا۔ اپنے چھوٹے بھائی محمد بلال خان سے فرمائش کر کے یہ نغمہ سنتا تھا۔
اے راہِ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
محمد بلال خان کی آواز بہت اچھی تھی۔ لہٰذا وہ اس سے بھی بار بار علامہ اقبال کی نظم خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ سننے کو کہتا اور پھر مستی میں سر شار ہو کر اظہار کرتا کہ مجھے ایسا لگتا ہے یہ نظم میری روح میں طلا تم بپا کیے رکھتی ہے۔ پاکستان سے اس کی محبت جنون کی حد تک تھی، وہ اپنے چھوٹے بھائی محمد بلال خان سے کہتا کہ یہ ملک اللہ اور اس کے رسولۖ کے نام پر قائم ہوا ہے اور اس کے لیے جان نثار کرنا کوئی مہنگا سودا نہیں، باپ سے ادب کے ساتھ جوشیلے انداز میں کہتا بابا جانی جب آپ نے میرا نام حسین بابا رکھ دیا تو دل سے ہر قسم کا ڈر اور خوف نکال دیجیے۔ میں کہتا کہ میں باپ ہوں ناں اس لیے تمہاری طرف سے فکر مند رہتا ہوں اور یہ ایک قدرتی امر ہے۔ اللہ تمہیں ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے۔



حسین بابا جہانگیر کے  اڑھائی سال چھوٹے بھائی محمد بلال خان نے اپنے آنسوئوں کو ضبط کرتے ہوئے بتایا کہ نجانے کیوں وہ جلدی جلدی مجھے مختلف چیزیں سکھارہا تھا، مثلاً کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں، سائیکل کیسے چلاتے ہیں، موٹر سائیکل ایسے چلائی جاتی ہے اور کار ڈرائیو کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے، گرمی کی جھلستی ہوئی دھوپ میں ہم گھنٹوں کرکٹ کھیلتے رہتے۔ یہاں تک کہ وہ امتحانات کے دنوں میں بھی مجھے کھیلنے کے لیے بلا لیتا۔ وہ شروع ہی سے فوج میں جانے کے لیے پر جوش تھا۔ ابھی وہ نویں جماعت میں ہی تھا کہ اس نے مجھے بتایا میں اللہ کی خاطر شہید ہونا چاہتا ہوں۔ ہمارا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے اس لیے حضرت امام حسین کو اپنے لیے نمونہ عمل سمجھتا تھا اور ان ہی کی طرح خدا کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنا چاہتا تھا۔ پہلی مرتبہ وہ ISSB میں ناکام ہو گیا۔ لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری، مزید جوش و خروش کے ساتھ تیاری کی اور دوسری مرتبہ وہ ISSB کے لیے ملیر کینٹ کراچی گیا اور جب منتخب ہو گیا تو اس کے گالوں پر خوشی کے آنسو آ گئے اور مجھے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں فوج کے لیے منتخب ہو گیا ہوں، بلال خان نے بتایا کہ میں خود اپنے والد کے ساتھ اسے پی ایم اے کاکول چھوڑنے کے لیے گیا۔
یہ 26 مارچ 2018 کا مبارک دن تھا جب حسین بابا جہانگیر 141 پی ایم اے لانگ کورس کی تربیت مکمل کرنے کے لیے ایبٹ آباد کاکول میں اپنے جنون کی تکمیل کے لیے پہنچ چکا تھا۔ اور دو سال بعد 14 اپریل 2020 کو پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کرونا کی وبا پھیلی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ہم اس کی پاسنگ آئوٹ میں شریک نہیں ہو سکے۔ اس کی پہلی پوسٹنگ جھاڑی کس کشمیر میںتعینات پنجاب رجمنٹ میںہوئی۔ یہ کسی بھی سیکنڈ لیفٹیننٹ کے لیے ایک منفرد تجربہ تھا۔ پاسنگ آئوٹ کے بعد اب وہ بالکل مختلف قسم کا انسان تھا۔ کبھی کبھار وہ بتاتا کہ لائن آف کنٹرول پرہماری فوج کو کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور حسین کے ساتھیوں نے بھی بتایا کہ وہ ہر قسم کی مشکلات کا مسکراہٹ کے ساتھ سامناکرتا ہے اوہ پھر وہاں سے وہ کورس کے لیے کوئٹہ چلا گیا، پھر اس کے بعد SSG کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعدلائٹ کمانڈو بٹالین میں فرائض سر انجام دینے لگا۔ مارچ 2023 میں اس کو کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، اس دوران کیپٹن حسین بابا جہانگیر نے شمالی وزیرستان کے پر خطر علاقے میں کئی اہم آپریشنوں میں حصہ لیا۔
پی ایم اے کاکول اور شمالی وزیرستان سے جب بھی اسے چھٹی ملتی وہ اپنے نانا اور نانی کے پاس راولپنڈی چلاجاتا اور اگر چھٹی زیادہ ملتی تو والدین اور بھائی بہنوں سے ملنے رحیم یار خان آجایا کرتا تھا۔ جہاں وہ خصوصی طور پر اپنے چھوٹی بھائی سے  شہادت کے موضوع پر گفتگو کرتا۔ 2023 میں عیدِ قرباں کے موقع پراسے چھٹی نہیں ملی تو والدہ، بہنیں اور بھائی اس سے ملنے کے لیے پشاور چلے گئے جہاں وہ اینٹی ٹیرارسٹ پلٹون میں ڈیڑھ سال سے پلٹون کمانڈر کی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے ادا کر رہا تھا۔ وہاں اس نے گھر والوں کو یہ بتا کر حیران کر دیا کہ پشاور کینٹ میں جو یادگارِ شہداء پر نام لکھے ہوئے ہیں وہ سب اسے زبانی یاد ہیں اور نہایت جذباتی انداز میں اس نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب کسی خطرناک آپریش میں مَیں دشمن پر حملہ آور ہوتا ہوں تو ہر مرتبہ ایک شہید کا نام لے کرکہتا ہوں یہ میرے اس شہید کا بدلہ ہے جسے میں اب چکا رہا ہوں اور یہ میرے فلاں شہید کی طرف سے انتقام ہے اور مجھے اس طرح اپنے ہر شہید کا قرض چکانا ہے۔
اس نے لائٹ کمانڈو بٹالین میں شمولیت کے بعد کئی کامیاب آپریش کیے، جب وہ گھر آتا تو اپنے چھوٹی بھائی کے ساتھ کمرے میں سوتا اوراسے سمجھاتا کہ اب زیادہ ذمہ دار بنو، مجھے شہادت چاہیے۔ کون سی گولی پر میرا نام لکھا ہے مجھے پتا نہیں لہٰذا میری شہادت کے بعد ماما، بابا اور بہنوں کو تم نے سنبھالنا ہے۔ محمد بلال خان معصومیت سے جواب دیتا بھائی آپ انشا اللہ کامیاب اور غازی بن کر لوٹیں گے۔ لیکن اس نے ہمیشہ یہی کہا کہ میں شہادت کا درجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ بالآخر 26 مئی 2024 کو میرے بہترین دوست اور بھائی کے بارے میں مجھے یہ افسوسناک خبر سننے کو ملی جس کے بارے میں اگلے روز آئی آیس پی آر نے بھی اس خبر کی تصدیق میں بیان جاری کیا کہ پشاور کے ضلع حسن خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنکیا گیا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے دستے نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا اور پانچ دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا جبکہ تین دہشت گرد بری طرح زخمی ہوئے۔ البتہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 25 سالہ کیپٹن حسین بابا جہانگیر جو دلیرانہ انداز میں دستے کی قیادت کر رہے تھے اور 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔
کیپٹن حسین بابا جہانگیر کے والد محترم بیان کرتے ہیں کہ میرے بیٹے نے کلامِ پاک کی تعلیم معظمہ نور بی بی سے حاصل کی تھی اور ہر روز باقاعدگی سے اس کی تلاوت ذوق و شوق سے کرتا تھا اور اب اکثر جب میں اس شہید کی قبر کے سرہانے بیٹھتا ہوں تو قرآن شریف کی تلاوت کرتا ہوں اور درود شریف بھی پڑھتا ہوں۔ کافی نوجوان بچے مجھ سے آکر کہتے ہیں کہ انکل آپ ہمارے لیے بھی دعا کریں کہ ہم فوج میں آپ کے بیٹے کیپٹن حسین بابا جہانگیر کی طرح منتخب ہو کر ملک و ملت کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہو جائیں۔ درحقیقت حسین بابا کی شہادت نے رحیم یار خان کے جوانوں کو حب الوطنی اور شہادت کے جوش و جذبے سے سر فراز کر دیا ہے۔


مضمون نگار قومی و ملی موضوعات پر لکھتے ہیں۔
[email protected]