گزشتہ دنوں انٹر سروسز باکسنگ چیمپیئن شپ 2024 کا انعقاد نیول فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سینٹر کراچی میں کیا گیا۔ چیمپیئن شپ میں مسلح افواج کی ٹیموں نے حصہ لیا۔پاک آرمی کی ٹیم نے 08 گولڈ اور 03 سلور میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاک بحریہ نے 05 گولڈ اور 06 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاک فضائیہ نے 04 سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریبِ تقسیم ِانعامات کے مہمانِ خصوصی کمانڈر لاجسٹکس ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد تھے ۔مہمان ِ خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ کمانڈر لاجسٹکس نے انٹر سروسز باکسنگ چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد کو سراہا اورکھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں این پی ٹی اینڈ ایس سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔
تبصرے