گزشتہ دنوں لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی، کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور نے اوکاڑہ میں تعینات ڈویژن کے زیر اہتمام واٹر مین شپ ٹریننگ کا معائنہ کیا جہاں کورکمانڈر کو ٹریننگ کے انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس کے بعد، انہوں نے جوانوں کے "سالٹ اکروس واٹرآپسٹکل"کی مشق دیکھی ۔آخر میں کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور نے افسروں و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔ مزید برآں، کمانڈر نے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میںاسی طرح سخت محنت کرتے رہیں۔
تبصرے