گزشتہ دنوں کمانڈر سدرن کمانڈ اورملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اختر نوازستی نے خیرپور ٹامیوالی میں 40 ڈویژن کے ''آرٹلری فیلڈ فائر'' کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کور کمانڈر کو فائرکے انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد، انہوں نے توپ خانے کے فیلڈ فائرکامشاہدہ کیا۔جس پر کمانڈر نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اورجوانوں کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔آخرمیںکورکمانڈرنے جوانوں سے بات چیت کی اور افسران وجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دی۔
تبصرے