گزشتہ دنوں ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے جنرل ہیڈ کوارٹرزمیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دو طرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جس میں خاص طور پر عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ دونوں سربراہان نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا۔آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی نمایاں کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
تبصرے