گزشتہ دنوں جنرل مائیکل ایرک کوریلا، کمانڈر یونائیٹڈ سٹیٹس )یو ایس(سینٹ کام نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی معاملات کو بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
تبصرے