گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ہم ان کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں جامع تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پی ایچ ایف کے صدر نے ٹیم سے ملاقات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے