گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور 19مئی 2024کو ہیلی کاپٹر کے حادثے کے افسوسناک واقعے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیرعبداللہین اور دیگر اہم حکام کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور آنجہانی وزیر خارجہ امیرعبداللہین غیر معمولی رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے۔ آرمی چیف نے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ دونوں رہنمائوں اور دیگر کا نقصان انتہائی افسوسناک اور ناقابل تلافی ہے۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے تمام رینکس کی جانب سے مرحوم کی روح کے لیے دعائوں اور سوگوار خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہمیشہ ایک ساتھ کھڑی ہیں۔ میجر جنرل باقری نے غم بانٹنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں فوجوں کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
-
تبصرے