اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 21:47
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یَومِ یکجہتی ٔکشمیر بھارتی انتخابات اور مسلم ووٹر پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سے غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ اور اس کا پس منظر پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان جدوجہدِآزادیٔ فلسطین گنگا چوٹی  شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے مواقع اور مقامات  عالمی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث بھارتی نیٹ ورک بے نقاب عز م و ہمت کی لا زوال داستا ن قائد اعظم  اور کشمیر  کائنات ۔۔۔۔ کشمیری تہذیب کا قتل ماں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور بھارتی سپریم کورٹ کی توثیق  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ۔۔ایک وحشیانہ اقدام ثقافت ہماری پہچان (لوک ورثہ) ہوئے جو وطن پہ قرباں وطن میرا پہلا اور آخری عشق ہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن کا انعقاد  اسسٹنٹ وزیر دفاع سعودی عرب کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  پُرعزم پاکستان سوشل میڈیا اور پرو پیگنڈا وار فئیر عسکری سفارت کاری کی اہمیت پاک صاف پاکستان ہمارا ماحول اور معیشت کی کنجی زراعت: فوری توجہ طلب شعبہ صاف پانی کا بحران،عوامی آگہی اور حکومتی اقدامات الیکٹرانک کچرا۔۔۔ ایک بڑھتا خطرہ  بڑھتی آبادی کے چیلنجز ریاست پاکستان کا تصور ، قائد اور اقبال کے افکار کی روشنی میں قیام پاکستان سے استحکام ِ پاکستان تک قومی یکجہتی ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت نوجوان پاکستان کامستقبل  تحریکِ پاکستان کے سرکردہ رہنما مولانا ظفر علی خان کی خدمات  شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن ہو بہتی جن کے لہو میں وفا عزم و ہمت کا استعارہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار کرگئے جو نام روشن قوم کا رمضان کے شام و سحر کی نورانیت اللہ جلَّ جَلالَہُ والد کا مقام  امریکہ میں پاکستا نی کیڈٹس کی ستائش1949 نگران وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور  چیف آف آرمی سٹاف کا دورۂ مظفرآباد چین کے نائب وزیر خارجہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024کی کھاریاں گیریژن میں شاندار اختتامی تقریب  پاک بحریہ کی میری ٹائم ایکسرسائز سی اسپارک 2024 ترک مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ڈپٹی چیف کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں ''اقبالیات'' پر لیکچر کا انعقاد صوبہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مقامی آبادی کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد  بلوچستان کے ضلع خاران میں معذور اور خصوصی بچوں کے لیے سپیشل چلڈرن سکول کاقیام سی ایم ایچ پشاور میں ڈیجٹلائیز سمارٹ سسٹم کا آغاز شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کما نڈر پشاور کورکا ضلع شمالی و زیر ستان کا دورہ دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹول اختتام پذیر بارودی سرنگوں سے متاثرین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کمانڈر کراچی کور کاپنوں عاقل ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کوٹری فیلڈ فائرنگ رینج میں پری انڈکشن فزیکل ٹریننگ مقابلوں اور مشقوں کا انعقاد  چھور چھائونی میں کراچی کور انٹرڈویژ نل ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2024  قائد ریزیڈنسی زیارت میں پروقار تقریب کا انعقاد   روڈ سیفٹی آگہی ہفتہ اورروڈ سیفٹی ورکشاپ  پی این فری میڈیکل کیمپس پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں مشترکہ فوجی مشقیں طلباء و طالبات کا ایک دن فوج کے ساتھ روشن مستقبل کا سفر سی پیک اور پاکستانی معیشت کشمیر کا پاکستان سے ابدی رشتہ ہے میر علی شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز  راولپنڈی کا دورہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی  ایس سی او ممبر ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت  بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ آر ایچ کی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات  سعودی عرب کے وزیر دفاع کی یوم پاکستان میں شرکت اور آرمی چیف سے ملاقات  چیف آف آرمی سٹاف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ  آرمی چیف کا بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ  پاک فوج کی جانب سے خیبر، سوات، کما نڈر پشاور کورکا بنوں(جا نی خیل)اور ضلع شمالی وزیرستان کادورہ ڈاکیارڈ میں جدید پورٹل کرین کا افتتاح سائبر مشق کا انعقاد اٹلی کے وفد کا دورہ ٔ  ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  ملٹری کالج سوئی بلوچستان میں بلوچ کلچر ڈے کا انعقاد جشن بہاراں اوکاڑہ گیریژن-    2024 غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ پاک فوج کی جانب سے مظفر گڑھ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پہلی یوم پاکستان پریڈ انتشار سے استحکام تک کا سفر خون شہداء مقدم ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ریاستی چیلنج بے لگام سوشل میڈیا اور ڈس انفارمیشن  سوشل میڈیا۔ قومی و ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے تحریک ''انڈیا آئوٹ'' بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب چکنا چور بھارت کا اعتراف جرم اور دہشت گردی کی سرپرستی  بھارتی عزائم ۔۔۔ عالمی امن کے لیے آزمائش !  وفا جن کی وراثت ہو مودی کے بھارت میں کسان سراپا احتجاج پاک سعودی دوستی کی نئی جہتیں آزاد کشمیر میں سعودی تعاون سے جاری منصوبے پاسبان حریت پاکستان میں زرعی انقلاب اور اسکے ثمرات بلوچستان: تعلیم کے فروغ میں کیڈٹ کالجوں کا کردار ماحولیاتی تبدیلیاں اور انسانی صحت گمنام سپاہی  شہ پر شہیدوں کے لہو سے جو زمیں سیراب ہوتی ہے امن کے سفیر دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستانی امن دستوں کی خدمات  ہیں تلخ بہت بندئہ مزدور کے اوقات سرمایہ و محنت گلگت بلتستان کی دیومالائی سرزمین بلوچستان کے تاریخی ،تہذیبی وسیاحتی مقامات یادیں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149ویں جی ڈی (پی)، 95ویں انجینئرنگ، 105ویں ایئر ڈیفنس، 25ویں اے اینڈ ایس ڈی، آٹھویں لاگ اور 131ویں کمبیٹ سپورٹ کورسز کی گریجویشن تقریب  پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ  ترک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف کی جی ایچ کیومیں چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات  سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات کی گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس  چیف آف آرمی سٹاف نے فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ نماز عید اداکی چیف آف آرمی سٹاف سے راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملاقات چیف آف ترکش جنرل سٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ساحلی مکینوں میں راشن کی تقسیم پشاور میں شمالی وزیرستان یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد ملٹری کالجز کے کیڈٹس کا دورہ قازقستان پاکستان آرمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023/24 مظفر گڑھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ   خوشحال پاکستان ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری معاشی استحکام اورتیزرفتار ترقی کامنصوبہ اے پاک وطن خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کا قیام  ایک تاریخی سنگ میل  بہار آئی گرین پاکستان پروگرام: حال اور مستقبل ایس آئی ایف سی کے تحت آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات قومی ترانہ ایس آئی  ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے کی بحالی گرین پاکستان انیشیٹو بھارت کا کشمیر پر غا صبانہ قبضہ اور جبراً کشمیری تشخص کو مٹانے کی کوشش  بھارت کا انتخابی بخار اور علاقائی امن کو لاحق خطرات  میڈ اِن انڈیا کا خواب چکنا چور یوم تکبیر......دفاع ناقابل تسخیر منشیات کا تدارک  آنچ نہ آنے دیں گے وطن پر کبھی شہادت کی عظمت "زورآور سپاہی"  نغمہ خاندانی منصوبہ بندی  نگلیریا فائولیری (دماغ کھانے والا امیبا) سپہ گری پیشہ نہیں عبادت ہے افواجِ پاکستان کی محبت میں سرشار مجسمہ ساز بانگِ درا  __  مشاہیرِ ادب کی نظر میں  چُنج آپریشن۔ٹیٹوال سیکٹر جیمز ویب ٹیلی سکوپ اور کائنات کا آغاز سرمایۂ وطن راستے کا سراغ آزاد کشمیر کے شہدا اور غازیوں کو سلام  وزیراعظم  پاکستان لیاقت علی خان کا دورۂ کشمیر1949-  ترک لینڈ فورسز کے کمانڈرکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاپاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53ویں پی این سٹاف کورس کے شرکا ء سے خطاب  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،جنرل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر اظہار تعزیت پاکستان ہاکی ٹیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب رند کی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات  جنرل مائیکل ایرک کوریلا، کمانڈر یونائیٹڈ سٹیٹس(یو ایس)سینٹ کام کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات  ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورۂ عراق،اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات نیوی سیل کورس پاسنگ آئوٹ پریڈ پاکستان نیوی روشن جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کے تربیت یافتہ کھلاڑی حذیفہ شاہد کی عالمی سطح پر کامیابی پی این فری میڈیکل  کیمپ کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی کا دورۂ ملٹری کالج سوئی بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ اورملتان کور کا النور اسپیشل چلڈرن سکول اوکاڑہ کا دورہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ منگلا گریژن میں "ایک دن پاک فوج کے ساتھ" کا انعقاد یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت نیپالی کیڈٹس کا ملٹری کالج مری کا دورہ تقریبِ تقسیمِ اعزازات شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں شاندار تقریب کمانڈر سدرن کمانڈ اورملتان کورکا خیر پور ٹامیوالی  کا دورہ مستحکم اور باوقار پاکستان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور قربانیوں کا سلسلہ سیاچن دہشت گردی کے سد ِباب کے لئے فورسزکا کردار سنو شہیدو افغان مہاجرین کی وطن واپسی، ایران بھی پاکستان کے نقش قدم پر  مقبوضہ کشمیر … شہادتوں کی لازوال داستان  معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں چینی فرم کی سرمایہ کاری مودی کو مختلف محاذوں پر ناکامی کا سامنا سوشل میڈیا کے مثبت اور درست استعمال کی اہمیت مدینے کی گلیوں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ماحولیاتی تغیر پاکستان کادفاعی بجٹ اورمفروضے عزم افواج پاکستان پاک بھارت دفاعی بجٹ ۲۵ - ۲۰۲۴ کا موازنہ  ریاستی سطح پر معاشی چیلنجز اور معاشی ترقی کی امنگ فوجی پاکستان کا آبی ذخائر کا تحفظ آبادی کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں بُجھ تو جاؤں گا مگر صبح کر جاؤں گا  شہید جاتے ہیں جنت کو ،گھر نہیں آتے ہم تجھ پہ لٹائیں تن من دھن بانگِ درا کا مہکتا ہوا نعتیہ رنگ  مکاتیب اقبال ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ذرامظفر آباد تک ہم فوجی تھے ہیں اور رہیں گے راولپنڈی میں پاکستان آرمی میوزیم کا قیام۔1961 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ترکیہ کا سرکاری دورہ چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کا عیدالاضحی پردورۂ لائن آف کنٹرول  چیف آف آرمی سٹاف کی ضلع خیبر میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت ایئر چیف کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادکے ساہیوال کیمپس کی فیکلٹی اور طلباء کا اوکاڑہ گیریژن کا دورہ گوادر کے اساتذہ اورطلبہ کاپی این ایس شاہجہاں کا مطالعاتی دورہ سیلرز پاسنگ آئوٹ پریڈ کمانڈر پشاور کور کی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے والے انسداد دہشتگردی سکواڈ کے جوانوں سے ملاقات کما نڈر پشاور کور کا شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع اور چترال کادورہ کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور کا واٹر مین شپ ٹریننگ کا دورہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ کی فیکلٹی اور طلباء کا اوکاڑہ گیریژن کا دورہ انٹر سروسز باکسنگ چیمپیئن شپ 2024 پاک میرینز پاسنگ آؤٹ پریڈ 
Advertisements

ہلال اردو

افواجِ پاکستان کی محبت میں سرشار مجسمہ ساز

جون 2024

پاکستان کے منفرد مجسمہ ساز منصور زبیری کے افواج ِ پاکستان کے لیے بنائے گئے مجسموں اور ان کے فن کے حوالے سے لکھی گئی تحریر

سنگ تراشی کی تاریخ صدیوں پرانی ہے ۔ اگر یوں کہا جائے کہ پہلی تحریر اور پہلی تصویر سنگ تراشی کیذریعے ہی سامنے آئی ہوگی تو کچھ غلط نہیں ہوگا ۔ مجسمہ سازی سنگ تراشی کی ہی ایک ایڈوانس شکل ہے جس میں پتھر کو جہات سے تراشنے کے بجائے پتھر کے ساتھ ساتھ اب  میٹل یا چاک کو بھی ایک خاص شکل میں ڈھالا جاتا ہے ۔ یعنی اب ہم پتھر پر کی گئی کیلی گرافی کو سنگ تراشی تو کہہ سکتے ہیں لیکن اسے مجسمہ سازی نہیں کہا جائے گا ۔ زمانہ قدیم میں سارا کام ہاتھ سے کیا جاتا تھا لیکن پھر جدید زمانے آئے تو صنعتی سطح پر اس کام کو کرنے کے لیے ڈائی سے کام لیا جانے لگا لیکن ظاہر ہے فن ِ مجسمہ سازی میں زیادہ تعداد میں تیار کیے جانے والے کام اور ہاتھ سے کیے گئے انفرادی کام کی ویلیو میں زمین آسمان کا فرق سمجھا جاتا ہے ۔ پاکستان میں یہ کام آرٹ کے تعلیمی اداروں سے پہلے سینہ بہ سینہ اور فنکار بہ فنکار، نسل در نسل سفر کرتا آیا ہے تاہم دنیا کے کئی دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں اس کام کی سرپرستی نہ ہونے کے باعث یہاں مجسمہ سازوں کی تعداد بہت ہی کم ہے ۔ 



اگرچہ مصوری اور کیلی گرافی بھی سنگ تراشی اور مجسمہ سازی جیسے فنون ہیں لیکن ایسا بہت کم دیکھا گیا ہے کہ یہ تینوں قابلیتیں کسی ایک شخص میں اکٹھی ہوجائیں ۔ اگر یہ تینوں فنون کسی ایک شخص میں دیکھنے ہوں اور درجہ کمال پر دیکھنے ہوں تو پھر بلا جھجھک منصور زبیری کا نام لیا جاسکتا ہے ۔ 
پاکستان کے ممتاز مصور ، کیلی گرافر، مجسمہ ساز منصور زبیری29 نومبر 1955  کوپرانا سکھر میں پیدا ہوئے ۔ ان کا بچپن سکھر ، لڑکپن سرگودھا ،پشاور اور تارو میں بسر ہوا ۔  جب جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تو ان کا خاندان کراچی آگیا اور اس کے بعد آج تک کراچی میں ہی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ منصور زبیری کو بچپن سے ہی مصوری کا شوق تھا جبکہ والد ابرار حسین زبیری جو کہ رسالہ(آرمرڈکور) میں تھے، چاہتے تھے کہ منصور زبیری پاکستان آرمی کو  بطور کیریئر اپنائیں ۔ 
 منصور زبیری صاحب نے چھٹی کلاس سے ہی اپنے رجحان کے باعث ڈرائینگ بطوراختیاری مضمون اختیار کیا ۔ ان کا دل مختلف اشیا کی ڈرائینگ بنانے کی طرف کھنچتا تھا۔  ایک دفعہ کلاس میں پریکٹس کے طور پر  ٹیچر نے جب پانی سے آدھے بھرے گلاس کی ڈرائینگ بنانے کو کہا تو انہوں نے پانی سے آدھے بھرے گلاس میں انسانی آنکھ کا اضافہ کردیا جس پر ٹیچر نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی اور گھر پر تخلیقی کام کو جاری رکھنے اور کلاس کے اندر صرف اسا ئنمیٹ تک محدود رہنے کی نصیحت کی تاکہ وہ مستقبل میں تخلیقی کام اور کمرشل یعنی آن ڈیمانڈ کام کو توازن کے ساتھ لے کر چلنا سیکھ جائیں ۔ ٹیچر کی اس حوصلہ افزائی نے منصور زبیری کے اندر بیٹھے مصور کو مزید مہمیز دی اور وہ پہلے سے زیادہ مشق کرنے لگے ۔ منصور زبیری نے مصوری اور مجسمہ سازی کی ابتدائی تعلیم سکھر اور پشاور سے حاصل کی اور بعد ازاں کراچی سکول آف آرٹ سے  فارغ التحصیل ہوئے ۔ والد کی  پاکستان آرمی سے محبت اور بیٹے کو فوج میں بھرتی کروانے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے منصور زبیری کے دل میں ہمیشہ سے یہ بات جڑ پکڑے ہوئے تھی کہ انہیں افواج پاکستان کے لیے مصوری اور مجسمہ سازی کرکے اپنے والد کے خواب کو اس شکل میں پورا کرنا ہے ۔ قدرت نے اس معاملے میں منصور زبیری کی مدد کی اور ان کو  اپنی فنکارانہ زندگی کا پہلا  باقاعدہ پراجیکٹ کھاریاں  میں ملا۔جہاں انہوں نے گھوڑوں اور ٹینکوں کے مجسمے بنائے۔
 مجسمہ سازی کے دوران ایک بہت بھاری مجسمہ ان کے اوپر گرا اور ان کی ٹانگ جگہ جگہ سے بہت بری طرح ٹوٹ گئی ۔ لیکن ظاہر ہے یہ ان کا فن بھی ہے اور شوق بھی۔ لہٰذا انہوںنے اُسی جذبے اور محبت سے اس کام کو جاری رکھا۔
منصور زبیری نے کراچی کی فوجی چھائونی کے علاوہ افواجِ پاکستان کی مختلف فارمیشنز کے لیے بھی مجسمہ سازی کی۔
 افواج پاکستان کے لیے بنائے جانے والے مجسمے، جن میں ٹینک ، سپاہی اور دیگر یادگاریں بھی شامل ہیں وہ انہوں نے ہمیشہ نان کمرشل سوچ اور ملی و قومی جذبے کی سرشاری کے عالم میں بنائیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کو اس کام کے دوران ٹانگ ٹوٹ جانے کا کبھی ملال نہیں ہوا ۔ منصور زبیری نے بتایا کہ مجھے مجسمہ سازی کے دوران زخمی ہونے سے لگتا ہے کہ اپنے وطن میں فرض کی ادائیگی میں مجھے یہ زخم تمغے کے طور پر نصیب ہوا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ جس طرح ہمارے فوجی جوان  اپنے دیس کی حفاظت کے لیے  ہر وقت جان نچھاور کرنے کو تیار رہتے ہیں تو بطور مجسمہ ساز اور مصور  میں نے بھی افواج پاکستان کے لیے اپنے فن کو پیش کرکے اپنے وطن کا حق ادا کیا ہے ۔ 
منصور زبیری نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ موضوع گھوڑے ہیں ۔ گھوڑوں میں دلچسپی کی وجہ ان کا بچپن ہے جب والد نے ان کو سکول جانے کے لیے ایک گھوڑا لے کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں دن بھر اس پر سواری بھی کرتا تھا اور اس کے آس پاس رہتا تھا ۔ میری اس سے دوستی تھی ۔ پھر میں نے گھوڑوں کی فطرت ، مزاج اور نسلوں کا مطالعہ کیا تو مجھ پہ کھلا کہ گھوڑا انسان کا ایسا شاندار باوفا ساتھی ہے جو جنگ جیسیکٹھن مرحلے میں اس کا ساتھ دیتا ہے ۔ یہ بہت باوقار اور تمکنت والا جانور ہے ۔ اس پر سواری کرنے والے کو اسی لیے شہسوار کہا جاتا ہے کہ یہ جانوروں میں کسی پُرجلال شہنشاہ کی طرح ہے۔ اس کے کھڑے ہونے ، اٹھنے ، بیٹھنے اور چلنے یا دوڑنے میں جو حسن ہے وہ کسی دوسرے جانورکو نصیب ہی نہیں ۔ اس کے میل اور فیمیل کی پہچان تمکنت اور نخرے سے کی جا سکتی ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ مجسمہ سازی میں سب سے بنیادی شے، اصول یا عنصر کہہ لیں اناٹومی ہے ۔ جب تک کسی مجسمہ ساز یا مصور کو سبجیکٹ کی اناٹومی کی  نالج اور سینس نہیں ہوگی وہ کبھی اچھا فنکار نہیں بن سکتا ۔ اسی طرح تناسب اور carves   اینڈ شیڈ بھی بہت اہم ہیں لیکن ایکسپریشن کی اہمیت ان سب سے زیادہ ہے ۔ اصل تصویر تو کیمرے سے  کوئی بھی بنا سکتا ہے لیکن مصور کو ظاہری خدوخال میں سبجیکٹ کے باطن کو اجاگر کرنا ہوتا ہے ۔ لیکن سب سے پہلے اناٹومی کا خیال رکھا جاتا ہے کہ اگر ٹینک کا مجسمہ بنانا ہے تو اس کے ہر پورشن کا سائز کیا ہے اور اس کی ڈائمینشن کیا ہے ۔ بیرل کا رخ کس طرف ہے اور اس پر سوار سپاہی کا رخ کس طرف ہے اور کیوں ہے ۔ یہ ایک بہت باریک بات ہے کہ جب تک کوئی مجسمہ پوری ایک کہانی بیان نہ کرے اور اپنے پیغام کو کامیابی سے دیکھنے والے تک پہنچا کے اوراسے متاثر کرکے اپنا مقصد پورا نہ کرے،  وہ مجسمہ مکمل نہیں ہوتا ۔ ٹینک یا کسیگاڑی  یا جانور یا انسان کے مجسمے میں یہ تک بتانا پڑتا ہے کہ وہ کھڑا ہے ، چل رہا ہے یا تیز رفتاری سے دوڑ رہا ہے ۔ بلکہ گھوڑے کے کانوں کی حرکات سے بتانا پڑتا ہے کہ وہ خطرہ بھانپ چکا ہے اور اب اپنے سوار سے کیا کہنا چاہتا ہے ۔
یہ بات پھر واضح کرنا چاہوں گا کیونکہ یہ بہت اہم بات ہے کہ ہرمجسمے میں ایک پیغام ہوتا ہے جسے پوری طرح دیکھنے والے تک پہچانا ہی مجسمہ ساز کی کاریگری اور مہارت کا ثبوت ہے ۔ ایک ماہر مجسمہ ساز کو پوسچر کی اہمیت کا پورا پورا شعور ہونا چاہیے ۔   مثال کے طور پر ایک سولجر کا پوسچر بتاتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے یا کس حالت میں ہے ۔ حالت امن ہے یا حالت جنگ ۔ اس میں کتنا جذبہ ہے اور وہ کس کیفیت میں ہے ۔ وہ دشمن کے چیتھڑے اڑا دینے کے موڈ میں ہے ، جام شہادت نوش کرنے کے جذبے سے سرشار ہے  یا ہرحال میں  وطن کے دفاع کے عہد کا اظہار کر رہا ہے ۔



منصور زبیری صاحب روانی سے بولے جا رہے تھے ۔ انہوں نے اپنے لمبے بالوں کو ماتھے سے ہٹا کر بڑے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ ہر مجسمہ ،مجسمہ ساز کی عزت ہوتا ہے اور اپنے تخلیق کار کے مقام و مرتبے کا تعین کردیتا ہے ۔ ہر مجسمے میں ایک پوری تعلیم ہوتی ہے، مجسمہ ایک نصاب کی طرح ہوتا ہے ۔ اگر تو مجسمہ اپنے بنائے جانے کا مقصد پورا کر جائے تو فنکار کو عزت و توقیر نصیب ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو پھر سب کچھ اس کے برعکس ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ افواج پاکستان کے جری اور بہادر سپوت صرف شیر دل جنگجو ہی نہیں ان میں بڑے بڑے لکھاریوں کی طرح مصور بھی موجود ہیں۔ میں نے ان کی پینٹنگز دیکھیں تو ششدر رہ گیا ۔ ان کے پاس مجسمہ سازی کا بھی علم  ہے ۔ 
ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم 
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن 
 افواج پاکستان کا ہر شیر دل جوان اور ہر بہادر افسر بالکل اس شعر کے مصداق ہیں ۔ لہٰذا میں یہ بات فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ افواج پاکستان کے لیے مجسمہ سازی کرکے میں نے ایک تو بطور پاکستانی آرٹسٹ اپنا فرض ادا کیا ہے اور دوسرا مجھے خوشی ہے کہ میں نے کسی نہ کسی شکل میں اپنے والد کی خواہش کو پورا کیا ۔


 مضمون نگار معروف شاعر، مصنف اور تجزیہ کار ہیں
[email protected]