اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 10:54
اداریہ نومبر 2023 تُو شاہیں ہے! نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید  اپنے ناخنوں کا خیال رکھیں! گائوں کی سیر فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات میں  قہقہے پہلی بات حیرت کا مجسمہ  قائداعظمؒ  قائد کا نوجوان ملت ہے جسم جاں ہے محمد علی جناحؒ پاک سر زمین شاد باد! پیاسے پرندے کی حکایت  طلحہ اور درخت اسٹیفن ہاکنگ ایمانداری کا انعام فاختہ اور شکاری چُن مُن کی کہانی قہقہے  اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے اگست 2024 اداریہ بڑی قربانیوں سے ملا  پاکستان نیا سویرا   ہمدردی علم کی قدر ذرا سی نیکی قطرہ قطرہ سمندر ماحول دوستی کا سبق قہقہے  اداریہ ستمبر 2024 نشانِ حیدر 6 ستمبر ... قابل ِفخر دن  اے وطن کے سجیلے جوانو! عظیم قائدؒ قائد اعظم ؒ وطن کی خدمت  پاکستان کی جیت سوچ کو بدلو سیما کا خط پیاسا صحرا  صدقے کا ثواب قہقہے  اداریہ اکتوبر 2024 اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ﷺ حضرت محمد مصطفیٰﷺ حضرت محمد ﷺ ... اسمائے گرامی ’’شکریہ ٹیچر!‘‘ میرا دیس ہے  پاکستان استاد اور زندگی آنکھیں...بڑی نعمت ہیں سرپرائز خلائی سیرکاقصہ شجر دوستی بوڑھا بھالو قہقہے گلہری کا خواب اداریہ : نومبر 2024 اقبال  ؒ کا خواب اور اُمید کی روشنی پیغام اقبالؒ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی ! جلد بازی صبر روشنی ہے! کامیابی فلسطین کے بچوں کے نام پانی والا جن ماحول دوستی زیرو ویسٹ لائف اسٹائل داداجان کا ٹی وی ناں اداریہ دسمبر 2024 امید کے چراغ ملت کا پاسباں محمد علی جناح قائد اعظم راز کی بات پہاڑ ہمارے دوست مٹی کا تحفظ اسموگ ، پانی اور بڑھتی آبادی دل کا سکون عبدالستار ایدھی گوہر خاص سوچ کو بدلو قہقہے
Advertisements

ہلال کڈز اردو

میری پیاری ماں

مئی 2024

سرد رات تھی ۔صبا کو باوجود کوشش کے نیند نہیں آرہی تھی ۔ اُٹھی ، وضو کیا اور جائے نماز بچھا کر نہایت خشوع وخضوع سے نفل پڑھنے لگی ۔پھراللہ تعالیٰ سے اپنی ماں کی سلامتی کی دُعا کرنے لگی۔ اسے اپنی ماں کی بے شمار ، لگاتا ر ،محبتیں ، نوازشیں ، عنایتیں اور پیار یاد آنے لگ گیا جو ہر لمحہ پھوار بن کر اس کی زندگی پر برستا رہا ۔ماں کی بے لوث ، پر خلوص محبتوں کا خیال اسے اللہ کریم کی محبتوں کی طرف لے گیا جو ماں کی طرح بن مانگے دیتا ہے اور احسان نہیں جتاتا ۔ اس کے ہا تھ دعا کے لیے اٹھ گئے ۔



’’ اے اللہ کریم! جو محبتوں کا خالق ہے ،میری ماں اور اس دنیا کی ہر ماں نے اپنی اولاد کی پیدائش سے لے کر پرورش تک جس قدر تکالیف برداشت کی ہیں انھیں اپنی بارگاہ میں قبول کر لے اور اس کے بدلے ان سب پر اپنے شان کے مطابق رحم وکرم اور برکتیں عطا فرما ۔ وہ ماں جس کی دعا نے ہماری ہر مشکل کو آسانی میں بدلا ان کی زندگیوں میں جتنی بھی مشکلات اور پریشانیاں ہیں ان کو راحت و عافیت میں بدل دے۔ اے اللہ ! ماں کی خدمت ہماری ایک اہم    ذمہ داری ہے ، ماں کا حق ہم پر سب سے مقدم ہے تو اے میرے پیارے اللہ ! ہمیں ان کی خدمت کی توفیق عطا فرما۔اے میرے مالک! جو ہماری ماں نے ہمیں اچھی باتیں سکھائی ہیں، وہ سب ہم اپنی ماں کو ہدیہ کرتے ہیں، تو قبول فرما لے ۔اے رحیم وکریم اللہ! جب تیری محبتوں کا سوچتے ہیں تو ماں کا سراپا سامنے آتا ہے ۔ وہ جو ہر لمحہ اپنی اولاد کی خوشیاں مانگتی ہیں انھیں راحت عطا فرما۔ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی تو فیق عطا فرما جو ان کے لیے صدقہ جا ریہ بن جا ئے ۔ ہمیں ویسا بنا دے جیسا تو پسند کرتا ہے۔ آمین !‘‘
’’اللہ اکبر، اللہ اکبر‘‘ کی صدا بلند ہوئی تو یوں لگا اللہ میاں نے صبا کی ساری دعائیں سن لیں ۔ اس کے دل میں ایک سکون سا اتر آیا ۔اس نے پوری توجہ سے اذان سنی اور نماز ادا کی ۔نماز کے بعد اُٹھنے لگی تو اسے خیال آیا کہ آج تو ماؤں کا عالمی دن ہے آج اتوار بھی ہے ۔ آج وہ اپنی ماں کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتی تھی۔ وہ ماں کی انتھک محنت ، اور بہترین پرورش کا شکریہ ادا کرنا چاہتی تھی ۔ اپنی ماں کو دکھانا چاہتی تھی کہ وہ اس کی قربانیوں کی کتنی قدر کرتی ہے لیکن وہ جانتی تھی کہ اس کا معمولی جیب خرچ قیمتی تحائف کو برداشت نہیں کر سکتا ۔وہ یہ بھی جانتی تھی کہ ماں سے محبت کے اظہار کا کوئی خا ص دن نہیں ہو تا بلکہ ہر دن ہی ماں کا دن ہے لیکن اس کے باوجود وہ ان  لو گوں میں شامل ہو نا چاہتی تھی جو اس دن کو یادگار بناتے ہیں ۔ 
وہ اس دن کو کیسے یادگاربنائے، اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا ۔ اچانک ایک خیال آیا کہ کچھ دن پہلے اس نے سٹور میں اپنی ماں کے پکوان کی تراکیب کی کاپی  دیکھی تھی جو اب گرد آلود تھی ۔ ردی میں بیچنے کے بجائے اس نے اس کی گرد جھاڑ کر دوبارہ سنبھال لی تھی۔
 اس نے وہ کاپی نکالی اور اس میں سے ایک ڈش بنانے کا سوچا ۔اگرچہ اس کا نام مٹ چکا تھا کیونکہ صفحات بہت بوسیدہ ہوچکے تھے ۔ ماں جب کسی کام سے باہر گئیں اسی دوران صبا نے وہ ڈش بنا لی ۔ وہ جب تیار ہو رہی تھی تو اس کی خوشبو اسے اپنے بچپن میں لے گئی ۔ ہر پل اس کی ماں کی محبت کا ثبوت تھا ۔
اسی دوران ماں بھی گھر میں داخل ہوئیں تو ایک بھر پور خوشبو نے اس کا استقبال کیا۔ ماں سے رہا نہ گیا تو وہ حیران ہوکر سیدھی کچن میں پہنچ گئیں۔ صبا اووَن سے وہ ڈش نکال رہی تھی ۔ جونہی ماں اس کے قریب پہنچیں،اس نے وہ ڈش ایک طرف رکھی اور ماں کو گلے سے لگالیا۔اس کی آنکھوں میں نمی تھی۔ اس سے پہلے کہ ماں اس کی اس حالت کا کچھ اندازہ کرسکتیں، وہ بولی:
 ’’میری پیاری ماں! آج آپ کا دن ہے....ہیپی مدرز ڈے! ‘‘
وہ کا فی دیرماں سے چمٹی رہی ۔اس کی ہر دھڑکن ماں کی محبت اور توجہ کا شکریہ ادا کر رہی تھی۔جو زبان نہ کہہ سکی اس کی آنکھوں کی نمی بیان کر رہی تھی ۔ آواز تھی نہ الفاظ بس احساس تھا۔ ماں نے صبا کی پیشانی پر بوسہ دیا اور پھر صبا نے اپنی بنائی ڈش کا ایک ٹکڑا ان کے منہ میں ڈال دیا۔ ماں کی آنکھیں بند ہو ئیں۔ان کے چہرے سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ اس ڈش نے ماں کو اپنی ماں کی یاد دلا دی  تھی ۔ وہ بھی اپنی ماں کی یادوں میں گم ہو گئیں ۔ صبا دوبارہ ماں سے لپٹ گئی اور دھیرے سے ان کے کان میں سر گوشی کی:
’’ پیاری ماں، ہمیشہ میرے لیے موجود رہنے ، مجھے ایک بہتر زندگی دینے اور میری خاطر بہت کچھ قربان کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ یہ ڈش آپ کی اپنی ماں کی محبت کی دلکش یادیں واپس لا رہی ہو گی۔‘‘
 ماں بیٹی کی محبت ایک دوسرے کا مان بڑھا رہی تھی !